اہم خبریںبلوچستان

دھماکے سے جعفر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 4 افراد جاں بحق

نصیر آباد : بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ریلوے لائن پر بم دھماکے کے باعث مسافر ٹرین میں سوارکم از کم چار افراد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے ہیں۔ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال میں ریلوے لائن پر دھماکہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس وہاں سے گزررہی تھی ۔
ابھی تک کسی تنظیم یا فرد نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔نصیر آباد پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ اس علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے لائن پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا یہ مواد اس وقت زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جب یہاں سے روالپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس گزررہی تھی پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ شدید ہونے کے باعث نہ صرف ریلوے لائن کو نقصان پہنچا بلکہ ٹرین کی پانچ بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریلوے لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث کوئٹہ اور جیکب آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لیے ریلوے لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
( بشکریہ : دنیا نیوز )

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker