خادم حسین رضوی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات داخل دفتر


Khadim-Hussain-Rizvi
  • 16
    Shares

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف مقدمات کو داخل دفتر کردیا۔فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمندنے کی۔اس موقع پر پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا۔علاوہ ازیں پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے، جس پر عدالت نے مقدمات پر مزید کارروائی روک دی۔بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

فیس بک کمینٹ
image_print




Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*