سندھ بھر میں آج سندھی ثقافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جسے ٹوپی اجرک ڈے بھی کہا جاتا ہے. واضح رہے کہ یہ دن ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے. امسال یہ دن 4 دسمبر کو منایا جا رہا ہے. اس موقع پر سندھی اپنے روایتی لباس میںملبوس ہو کر اپنے کلچر کو نمایاں کرتے ہیں. اس موقع پر موسیقی سمیت سندھی اوطاق اور کچہری کا انتظام بھی کیا جاتا ہے. سندھ کے علاوہ دنیا بھر جہاں جہاں سندھی بستے ہیں، وہ اس دن کا اہتمام کرتے ہیں. بلوچستان میں بھی جہاں جہاں سندھی قبائل اکثریت میں آباد ہیں، وہاں اس دن کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے. آج بھی سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی اور لسبیلہ کے علاقوں میں سندھی بولنے والے اس دن کو نہایت جوش و جذبے سے منا رہے ہیں. علاوہ ازیں بلوچستان کے مرکزی دارالحکومت کوئٹہ میں مقیم سندھی آبادی بھی کلچر ڈے کو بھرپور طور پر منا رہی ہے. مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں بلوچ پشتون رہنما اور عوام بھی ان کی خوشیوں میں ان کے ساتھ شامل ہیں.
(بشکریہ حال حوال)