Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جنوری 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشو لال کے کلام میں دریائی اور صحرائی تہذیب کی عکاسی اور مقامی دانش کا اظہار : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم
  • چالان کبھی ختم نہیں ہوں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • گل پلازہ کی آگ سے اٹھتے سوالات : نصرت جاوید کا کالم
  • دو شاہانہ شادیوں کے بیچ عبداللہ دیوانہ : وسعت اللہ خان کا کالم
  • شیخ رشید جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرتے تھے ؟ حامد میر کے کالم میں ذوالفقار چیمہ کی کتاب سے اقتباس
  • "عشق آباد سے اشک آباد” درد کی داستان : محمد عمران کا کتاب کالم
  • گل پلازہ میں ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد، تعداد 61 ہوگئی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے : فی تولہ سونا پانچ لاکھ روپے سے بھی مہنگا
  • "اعتراف” سے کچھ سبق ، ضیاء نے بھٹو حکومت کیوں ختم کی ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • گل پلازہ میں آتشزدگی ، ہمارے شہرسے ہوکردھواں گزرتا ہے : وجاہت مسعود
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بھارت میں مسلم تنظیم ’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ کے دفاتر پر چھاپے، 100 سے زیادہ رہنما گرفتار
اہم خبریں

بھارت میں مسلم تنظیم ’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ کے دفاتر پر چھاپے، 100 سے زیادہ رہنما گرفتار

رضی الدین رضیستمبر 22, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
popular front india
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نئی دہلی : انڈیا کے قومی تفتیشی ادارے این آئی اے نے دیگر ایجنسیوں کے ہمراہ ’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ نامی تنظیم کے دفاتر پر ملک گیر چھاپے مار کر اس کے 100 سے زیادہ رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔
این آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کر رہی ہے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔این آئی اے اہلکاروں نے یہ چھاپے دلی، کرناٹک، اتر پردیش، کیرالہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور کئی دیگر ریاستوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس سے وابستہ تنطیموں کے دفاتر پر مارے ہیں۔
وزیر داخلہ امیت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبال اور اعلیٰ پولیس اہلکاروں کے ساتھ اس ملک گیر کارروائی کی نگرانی کر رہے تھے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ این آئی اے نے کہا ہے کہ ’ہم نے چھاپے مارنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس تنظیم کے خلاف کچھ اہم ثبوت ہاتھ لگے۔ ہم نے ان لوگوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جو مبینہ طور پر دہشت گردی کے لیے فنڈ جمع کرنے، تربیتی کیمپ لگانے اور پی ایف آئی میں شامل ہونے کے لیے نوجوانوں میں انتہا پسندی کے نظریات پھیلانے میں ملوث تھے۔‘پاپولر فرنٹ ہمیشہ سے دہشت گردی کے ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں، پسماندہ طبقوں اور دلتوں کے حقوق اور انھیں با اثر بنانے کے لیے کام کرتی ہے اور اس کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں۔
کئی ریاستوں میں ان چھاپوں کے خلاف پاپولر فرنٹ کے کارکنوں نے احتجاج بھی کیا ہے اور اسے ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سازش قرار دیا ہے۔پاپولر فرنٹ کی سیاسی شاخ کے نائب صدر شرف الدین نے ایک ٹی وی بحث میں کہا کہ ’این آئی اے برسوں سے پاپولر فرنٹ کی تفتیش کرتی رہی ہے لیکن آج تک وہ ایک بھی ثبوت نہیں پیش کر سکی کہ تنظیم کسی طرح کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔‘
یاد رہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی سٹوڈنٹ برانچ نے حال ہی میں کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم لڑکیوں کے احتجاج میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا خود کو ایک سماجی اور سیاسی تنظیم بتاتی ہے جو مسلمانوں اور دوسرے کمزور طبقوں کے حقوق کے لیے کام کرتی ہے۔اس تنطیم کی تشکیل کا اعلان سنہ 2007 میں بنگلور میں ایک ریلی میں کیا گیا تھا۔ دراصل اس کی تشکیل کیرالہ کی ایک جماعت نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ، کرناٹک کی تنظیم ’فورم فار ڈگنٹی‘ اور تمل ناڈو کی تنظیم ’منیتھا نیتی پسا رائی‘ کے انضمام سے ہوئی تھی۔
یہ تنظیم اس وقت وجود میں آئی، جب مسلم طلبہ کی ایک تنطیم ’سٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا ‘ پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد ملک گیر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیا لیکن اس کا سیاسی دھڑا سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا انتحابات میں حصہ لے چکا ہے۔
اس تنظیم نے کرناٹک کے کئی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ حالیہ برسوں میں اس نے دلی، اتر پردیش، بہار، آندھرا، آسام اور تمل ناڈو بھی اپنے قدم جما لیے تھے۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر کیرالہ میں شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ کے لیے مسلم نوجوانوں کو بھرتی کرنے اور انھیں شام میں لڑائی کے لیے بھیجنے کا الزام بھی لگا تھا۔
انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی، کرناٹک میں ہندوتوا اور آر ایس ایس کے کئی رہنماؤں کے قتل کے لیے بھی اسی تنظیم کے کارکنوں پر الزام لگاتی رہی ہے۔اتر پردیش میں سنہ 2020 کی شہریت مخالف تحریک کے دوران بڑے پیمانے پر تخریب کاری کے لیے پی ایف آئی پر الزام لگایا گیا تھا۔ ریاستی حکومت کو شبہ تھا کی اس تحریک کے لیے فنڈنگ اسی تنظیم نے کی تھی۔
حال میں بی جے پی رہنما نوپور شرما کے متنازعہ بیان کے بعد کانپور میں بڑے پیمانے پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں بھی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تین کارکن گرفتار کیے گئے تھے۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا اپنے وجود کی ابتدا سے ہی تنازعات کی زد میں رہی ہے۔ اس تنظیم کے خلاف تفتیشی ادارے اور کئی ریاستوں کی پولیس ایک عرصے سے چھان بین کر رہی تھی۔
اس تنظیم کے دفاتر پر اب جس طرح چھاپے مارے گئے اور گرفتاریاں ‏عمل میں آئی ہیں، اس سے واضح ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے ایک عرصے سے اس کی تیاری کر رکھی تھی۔آنے والے چند دنوں میں یہ معلوم ہو سکے گا کہ اس تنظیم کے گرفتار رہنماؤں پر کس طرح کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بھارت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدوسرا ٹی20: بابراعظم کی شاندار سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دے دی
Next Article قسور عباس کی خصوصی رپورٹ : جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت ۔۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

کیا ڈھاکہ میں ہونے والا مصافحہ دونوں ملکوں کو قریب لاسکتا ہے ؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جنوری 2, 2026

بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

دسمبر 7, 2025

دو دشمنوں کے درمیان تنہا پاکستان : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشو لال کے کلام میں دریائی اور صحرائی تہذیب کی عکاسی اور مقامی دانش کا اظہار : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم جنوری 22, 2026
  • چالان کبھی ختم نہیں ہوں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 22, 2026
  • گل پلازہ کی آگ سے اٹھتے سوالات : نصرت جاوید کا کالم جنوری 22, 2026
  • دو شاہانہ شادیوں کے بیچ عبداللہ دیوانہ : وسعت اللہ خان کا کالم جنوری 22, 2026
  • شیخ رشید جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرتے تھے ؟ حامد میر کے کالم میں ذوالفقار چیمہ کی کتاب سے اقتباس جنوری 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.