ملتان ( گردو پیش نیوز ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی عبدالقوی کا ردعمل بھی آگیا ہے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ” ایک مہینے سے ہر دوسرے تیسرے دن مجھ سے رات کو رابطہ کر رہی ہے ، میں اب ذرا سیانا ہو گیا ہوں اور اس کی آواز پہچان لیتا ہوں، میں اگر کسی کی روشنی میں ہوتا ہوں تو لائیٹ بند کر دیتا ہوں کہ مجھے پتا ہوتا ہے کہ اس نے ویڈیو بنانی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ پہلے اور اب کی ویڈیوز کو ایک زاویہ سے نہ دیکھیں، پہلے جو وہ وائرل کرتی تھیں پتا چلتا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے وائرل کر رہی ہیں اور دوسرے بیچارے کی عزت اور شہرت سے وہ کھیلنا چاہ رہی ہے جو ان کا مشغلہ تھا ، ان ویڈیوز میں اللہ کی طرف سے ایک انتقامی صورت ہے ،بہت سے کہہ رہے ہیں کہ یہ پٹھانی نہیں ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ بہت سارے کہہ رہے ہیں کہ یہ انسان نہیں جو کچھ انہوں نے اس پر لعنتیں بھیجی ہیں سارے اس موبائل فون کے اندر موجود ہیں ۔ بہت ساروں کا کہنا تھاکہ مفتی صاحب آپ کے رب نے اس بدترین عورت سے انتقام لیا ہے ، میں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہتا، میں نے تو معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا تھا ۔
اب یہ تو آپ ان سے پوچھیں، جیسے کہتی ہے السلام علیکم مجھے اس کی آواز کا پتا چل جاتا ہے۔
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ آج اس کے ساتھ یہ ہوا ہے کہ یہ ذلت کے اس اعلی مقام تک پہنچی ہے ، بدتر مقام تک پہنچی ہے جس کے بعد اب کوئی شخص اسے انسان نہیں سمجھتا ، اب وہ بیچاری کہہ رہی ہے جی یہ جو ویڈیو ہے فلاں نے وائرل کی ہے ۔
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ حریم شاہ کی نئی ویڈیو میں نے دیکھی ہے اداؤں سے تو انہی کی لگتی ہے ۔ اینکر کے ساتھ ان کے مکالمے کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔۔
سوال۔۔مفتی صاحب کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو فیک ہے۔آپ نے تو حریم شاہ کوقریب سے دیکھا ہے ۔آپ بتائیں یہ فیک ہے یا اوریجنل۔
مفتی۔میرے بچے وہ خود کہہ رہی ہے کہ یہ اوریجنل ہے۔آپ کو کہاں سے خواب آیا ہے۔
اینکر۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں
مفتی۔جب وہ خود کہہ رہی ہے۔ اگر مجھ سے تصدیق کرائیں گے تو میں بھی یہی کہوں گا کہ یہ اوریجنل ہے۔ جب وہ خوداقرارکررہی ہے ،قدوقامت سے بھی ،اداﺅں سے بھی پتا چل رہی ہے اس کی مظلومیت ۔
میں نے اس شخص کودیکھا واللہ اعلم اس کاشوہر ہے یا کوئی اور ،اس کے بالوں کوکھینچ کر اس کے چہرے کوبے نقاب کررہاہے۔اپنے پاﺅں کا انگوٹھا اس کے منہ میں دے رہاہے۔
اینکر۔اچھا مفتی صاحب ،اس کی ٹوٹل گیارہ ویڈیوز لیک ہوئی ہیں ،آپ نے گیارہ ویڈیوز دیکھی ہیں یا کچھ ٹوٹے دیکھے ہیں
مفتی۔ بیٹے میں تو نہیں دیکھتا۔جب میرے پاس آئیں تو میں نے تین سے چاردیکھی ہیں۔اور وہ بھی اس لیے دیکھی ہیں کہ مجھ سے سوشل میڈیا کے چینلز رابطے میں تھے اس لیے میں نے کہا کہ دیکھ لوں۔
فیس بک کمینٹ