حب : درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹھٹہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کےقریب کھائی میں گرا۔ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ زائرین کا تعلق ٹھٹہ سے ہے اور ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینسیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئیں ہیں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
فیس بک کمینٹ