ژوب :جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ژوب میں خودکش حملے کے باوجود جلسہ عام سے خطاب کیا۔
ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، انہیں قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
بلوچستان میں سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ
خودکش حملے کے باوجود سراج الحق نے جلسے میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ مجھے موت سے ڈر نہیں، موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ جس کو محفوظ رکھتا ہے اسے کوئی نہیں مار سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا پاکستان چاہتی ہے جس میں ہر بچہ تعلیم حاصل کرے، میں وہ پاکستان چاہتاہوں جس میں امن ہو،خوشی ہو، آج ملک میں کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری ارو بدامنی عام ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھاکہ ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے ملک سیاسی، معاشی اورآئینی بحران کا شکارہے، مفاد پرست ٹولے نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عوام صحیح نمائندوں کا انتخاب کریں تو ملک ترقی یافتہ اورخوشحال بن سکتا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ