Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سیلاب سے تباہی، صدمے کے اظہار کیلئے ’کوئی الفاظ‘ نہیں، وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
اہم خبریں

سیلاب سے تباہی، صدمے کے اظہار کیلئے ’کوئی الفاظ‘ نہیں، وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

ایڈیٹرستمبر 24, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz general assambly
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اقوام متحدہ : زیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب بھی یہی محسوس ہورہا ہے کہ میں سیلاب سے متاثرہ سندھ یا پنجاب کسی علاقے کا دورہ کررہا ہوں، کوئی الفاظ صدمے کا اظہار نہیں کرسکتے جس سے ہم دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پاکستان کی اسٹوری بتانے کے لیے موجود ہوں، میرا دل اور دماغ وطن کی یاد چھوڑنے کو تیار نہیں ہے، میں اب بھی یہی محسوس ہورہا ہے کہ میں سیلاب سے متاثرہ سندھ یا پنجاب کسی علاقے کا دورہ کررہا ہوں، کوئی الفاظ صدمے کا اظہار نہیں کرسکتے جس سے ہم دوچار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر موسمیاتی آفات سے تباہ کاریوں کی شدت کو بتانے آیا ہوں، جس کی وجہ سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، 40 دن اور 40 رات شدید سیلاب نے صدیوں کے موسمیاتی ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہمیں اس آفات اور اس سے نمٹنے کے بارے میں آگہی ہے، آج بھی پاکستان کا بیشتر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بچوں اور خواتین سمیت 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو صحت کے خطرات درپیش ہیں، حاملہ خواتین خیموں میں 650 بچوں کو جنم دیا، 1500 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں، جس میں 400 بچے بھی شامل ہیں، لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد آج بھی خیمہ لگانے کے لیے خشک جگہ کی تلاش میں ہیں، متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو دل دکھا دینے والے نقصانات ہوئے ہیں، ان کا روزگار آنے والے لمبے عرصے کےلیے چھن گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق 13 ہزار کلومیٹر کی سڑکیں اور 10 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہو ئے اور مزید 10 لاکھ کو جزوی نقصان ہپنچا، جبکہ 370 پل بہہ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 10 لاکھ مویشی ہلاک ہوئے، 40 لاکھ ایکٹر رقبے پر فصلیں تباہ ہوئیں، تباہی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے گلوبل وارمنگ کی تاریک اور تباہ کن اثرات کی مثالیں نہیں ہیں، پاکستان میں زندگی ہمیشہ کے لیے تبدیل ہو چکی ہے، میں نے ہر تباہ کن علاقے کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پوچھتے ہیں کہ یہ تباہی کیوں ہوئی اور کیا جاسکتا ہے اور کیا ہونا چاہیے، ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ ہماری وجہ سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہی ہیں، جنگلات جل رہے ہیں اور ہیٹ ویو 53 ڈگری سے بڑھ گئی ہیں اور اب ہم غیرمعمولی جان لیوا مون سون کا سامنا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ ایک بات بڑی واضح ہے کہ پاکستان میں جو ہوا، ہم پاکستان میں اسٹے نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے 10 سرفہرست ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں جبکہ ہم گرین ہاؤسز گیسز کا 1 فیصد سے بھی کم اخراج کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس لیے اس نقصان اور تباہی پر انصاف ملنے کی توقع کرنا بہت مناسب ہے، میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے بچوں اور خواتین کے ساتھ خیموں میں وقت گزار اورہمیں سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔ان کا کہنا تھا کہ میں تمام ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کو امداد بھجوائی، اور ان کے پاکستان میں نمائندوں کا ہمارے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کیا، میں اپنی قوم کی طرف سے ایک بار پھران سب کو سرہاتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے نقصان کا تخمینہ اس وقت لگانا ہماری پہنچ سے باہر ہے، اصل پریشانی اس چیلنج کے اگلے مرحلے کے حوالے سے ہے، جب کیمرے چلے جائیں گے، اور اسٹوری یوکرین تنازع کی طرح رہ جائے گی، میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اکیلے رہ جائیں گے؟ ایسے بحران کے لیے جو ہم نے پیدا نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ریلیف کے بعد کہاں سے اور کیسے بحالی اور تعمیرنو کے مرحلے کا آغاز کریں گے؟ ریلیف اور ریسکیو کا آپریشن 12 ہفتوں سے مسلسل جاری ہے، ہم نے زندگیوں کو بچایا ہے، اس کی وجہ سے خوراک کے عدم تحفظ کی مستقل صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک کروڑ 11 لاکھ مزید لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے جائیں گے، ہم نے دستیاب تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر قومی ریلیف کی کوششوں کررہے ہیں، ہم نے ترقیاتی اخراجات سمیت بجٹ کی ترجیحات میں نظر ثانی کی ہے تاکہ ریسکیو اور بنیادی ضرورت کو ترجیح دی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 40 لاکھ متاثرہ خواتین کو کیش امداد دی ہے جو کئی ہفتوں قبل شروع کی جاچکی ہے، یہ امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جاری ہے، ہم اپنی جیب سے تقریبا 70 ارب روپے یا 30 کروڑ ڈالر کی رقم اس پروگرام کے ذریعے دے رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مزید بتایا کہ اس وقت فوری ضرورت اور وسائل کے درمیان فاصلہ بڑھتا جارہا ہے، سوال بڑا سادہ ہے کہ کیوں میرے لوگ گوبل وارمنگ کے اثرات کی قیمت ادا کریں ؟ ہمارا اس میں کوئی قصور نہیں ہے، ہمارا کاربن کے اخراج میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی ناانصافی اور عالمی بے عملی سے دہرے نقصانات ہورہے ہیں، اس کے معذور کر دینے والے اثرات ہماری مالیات اور ہمارے عوام پر پڑ رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں امید ہی اندھیرے کی سب سے بڑی دشمن ہے، پاکستان کے لوگ بہت مزاحمت کرنے والے ہیں، ہم اپنی بقا کی جدوجہد کے لیے پُرعزم ہیں جب تک ہم اس صدی کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے مقابلہ کرکے پاکستان کی تعمیرنو نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی پوری تعریف ہی آج تبدیل ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اولین ترجیح تیز تر معاشی ترقی ہے تاکہ لاکھوں افراد کو بھوک اور غربت سے نکالا جاسکے، ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مقبوضہ کشمیر کا تنازع حل کیے بغیر قائم نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مظلوم کشمیری عوام کا حق غصب کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ بنادیا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، تنازعات کو پرامن مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی کشمیریوں کے خلاف جبر کی بے رحم مہم میں شدت آرہی ہے، نئی دہلی نے 9 لاکھ افواج کو مقبوضہ کشمیر میں تعنیات کیا ہے لہٰذا یہ علاقہ سب سے زیادہ فوجیوں والا بن گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو غیر قانونی طریقے مسلم اکثریت سے ہندو علاقے میں سے تبدیل کررہا ہے، لاکھوں جعلی ڈومیسائل جاری کیے جارہے ہیں، دھوکے سے ڈھائی لاکھ سے زائد ایسے ووٹرز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جو کشمیری نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے جب تک ان کے استصواب رائے کے حقوق کو مکمل طور پر پورا نہیں کیا جاتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ہمارا پڑوسی ہے اور ہمیشہ رہے گا، چوائس ہماری ہے کہ ہم پُرامن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں یا ایک دوسرے سے لڑتے رہنا چاہتے ہیں، ہمارے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں صرف بے روزگار اور غربت بڑھی ہے، یہ ہم پر پے کہ ہم اپنے اختلاف اور مسائل پُرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کریں اور اپنے کمیاب وسائل کو بچائیں اور وسائل کو مزید اسلحہ خرید کر ضائع نہ کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مزید کہنا تھا کہ پُرامن اور خوشحال افغانستان ہمارے اجتماعی مفاد میں ہے، ہمیں ایک اور سول جنگ اور دہشت گری سے بچنا چاہیے، کوئی بھی ہمسایہ ممالک ان ممالک کے مہاجرین کو پناہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے، پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی اور معاشی امداد کے لیے سیکریٹری جنرل کی 4.2 ارب ڈالر کی اپیل پر مثبت ردعمل دے اور افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کام کرنے والے بڑے دہشت گرد گروپوں خاص طور پر آئی ایس آئی ایل۔کے اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے ساتھ ساتھ القاعدہ، ای ٹی آئی ایم اور آئی ایم یوسے لاحق خطرے کے حوالے سے عالمی برادری کی کلیدی تشویش کا اظہار کرتا ہے، بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی سنگین انسانی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہم نے دہشت گردی کے حملوں کی وجہ سے 80 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں اور 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ایک عالمی رجحان ہے، نائن الیون کے بعد سے مسلمانوں کے بارے میں شک اور خوف اور ان کے خلاف امتیازی سلوک وبائی شکل اختیار کر گیا ہے، بھارت کے 20 کروڑ سے زیادہ مسلمانوں کے خلاف جبر کی سرکاری طور پر سپانسر شدہ مہم اسلام فوبیا کا بدترین مظہر ہے۔رواں برس کے آغاز میں اس اسمبلی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی ایک تاریخی قرارداد کو منظور کیا، جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منایا گیا، میری مخلصانہ امید ہے کہ یہ اقوام متحدہ اور رکن ممالک کی طرف سے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کا باعث بنے گا۔

( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اقوام متحد شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتیسرے ٹی20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی، سیریز میں 1-2 کی برتری
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : سیلاب سے آئی تباہی شہباز حکومت کے لئے ’اچھی خبر‘ بن گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : 27 ویں ترمیم: کچھ بھی نیا نہیں ہے

نومبر 12, 2025

خوشامد نہیں آرٹ ۔۔بس کر رلائے گا کیا : محمد حنیف کا کالم

اکتوبر 16, 2025

غزہ میں امن اور لبیک تحریک کا احتجاج :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 14, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.