ملتان ( اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) ملتان پریس کلب کے سابق صدر ، اے پی پی اردو سروس ملتان کے پہلے انچارج سینئر صحافی غضنفر شاہی کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا ۔ غضنفرعلی شاہی نومبر1947کولائل پور(فیصل آباد)میں پیداہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم فیصل آباد اورڈیرہ غازی خان سے حاصل کی۔
انٹرمیڈیٹ کے بعدوہ لاہورچلے گئے اورپنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کے بعدصحافت کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔ 1984 سے 2012تک انہوں نے روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ ایکسپریس ،روزنامہ پاکستان اور اے پی پی ملتان میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دیئے۔غضنفرشاہی نے مسلسل پانچ مرتبہ ملتان پریس کلب کاصدرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔وہ 25مارچ2022ءکو کینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
فیس بک کمینٹ