پشاور:سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پشاور جیل سے رہا کرنے کے بعد مردان پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پشاور سینٹرل جیل کے حکام نے علی محمد کو رہا کر دیا۔
اسلام آباد پولیس کا علی محمد اور ملیکہ بخاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار
تاہم پشاور سینٹرل جیل سے رہا ہوتے ہی مردان پولیس نے علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ علی محمد خان کو 9 اور 10 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مردان پولیس نے علی محمد خان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر مملکت کے خلاف دہشتگردی سمیت توڑ پھوڑ کی ایف آئی آر تھانا سٹی میں درج ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ