لاہور : پنجاب ساؤ نڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس 2015ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق مساجد میں کسی کے انتقال اور گمشدگی کے اعلان اورجمعہ کے خطبے کے سوالاؤ ڈ سپیکر کے استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ ترمیم محکمہ داخلہ پنجاب کی مرتب کردہ سفارشات پر کی جا رہی ہے۔ ان ترامیم کے حوالے سے صوبائی کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے سربراہ اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو باقاعدہ بریفنگ دی گئی جس میں ان ترامیم کو منظور کر لیا گیا۔ محکمہ قانون پنجاب نے بل کا مسودہ تیار کر لیا ہے جسے پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ عیدین کی نماز پر بھی صرف عربی خطبے کے لئے لاؤ ڈ سپیکر اور ساؤ نڈ سسٹم استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ کاؤ نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فرقہ وارانہ اور انتہا پسندی کے نتیجے میں اب تک ہونے والے قتل پر ایک سروے رپورٹ مرتب کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ انتہا پسندوں نے لاؤ ڈ سپیکروں پر اشتعال انگیز خطبے اور تقاریر سن کر کئی مذہبی شخصیات کو قتل کیا۔
فیس بک کمینٹ