ملتان : ملتان میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب طوفانی بارش سے ماہ اکتوبر میں بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ۔بارش رات ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی اور مسلسل پون گھنٹے جاری رہی ۔۔ بارش کے باعث میپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔حسین آگاہی ، نشتر روڈ اور اندرون شہر کے کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شدید بارش ہوئی ۔ خانیوال شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ، لودھراں شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا ۔
فیس بک کمینٹ

