Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 15, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
  • عرفان صدیقی کا انتقال اور سیاست کے گندے کھیل کے چسکہ فروش : نصرت جاوید کا کالم
  • جو بچھڑ گئے : سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں ۔۔ حامد میر کا کالم
  • صحافی اور صحافت : حشمت وفا سے عرفان صدیقی تک : راحت وفا کا کالم
  • ایک گناہ گار بندے کا عمرہ : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی نہ بنایا جائے! ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»موجودہ حالات میں انتخابات ممکن نہیں: الیکشن کمیشن کے وکیل کا سپریم کورٹ میں مؤقف
اہم خبریں

موجودہ حالات میں انتخابات ممکن نہیں: الیکشن کمیشن کے وکیل کا سپریم کورٹ میں مؤقف

رضی الدین رضیمئی 25, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:پنجاب انتخابات کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات میں تاخیر سے منفی قوتیں سرگرم ہو کر چالیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں، عوام اپنے نمائندوں کا انتخابات چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن دیر کیوں کر رہا ہے؟ کتنی اور دیر کرے گا؟
پنجاب میں انتخابات کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کا تحفظ کرنا ہے، کب تک یہ سب برداشت کریں؟
پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ نظرثانی درخواست مرکزی کیس کا تسلسل ہوتا ہے جس پر چیف جسٹس بولے آپ ہوا میں تیر چلاتے رہیں ہم آسمان کی طرف دیکھتے رہیں گے، کم ازکم ٹارگٹ کرکے فائر کریں، پتا توچلے کہنا کیا چاہتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پرسماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابات ممکن نہیں، نیوٹرل انتظامیہ نہیں ہوگی تو شفاف انتخابات کیسے ممکن ہوں گے؟
عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے600 سےزائد رہنماؤں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل
بینچ کے رکن جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا فرض ہے، صوابدید نہیں، کبھی الیکشن کی کوئی تاریخ دیتے ہیں کبھی کوئی، پھر کہتے ہیں انتخابات ممکن نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا آپ یہ حقیقت تسلیم کرتے ہیں کہ انتخابات 8 اکتوبر کو بھی نہیں ہوں گے؟ انتخابات میں فوج کی کیا ضرورت ہے؟ فوج تو صرف علامتی طور پر ہوتی ہے، 9 مئی کو غیرمعمولی واقعات ہوئے جن کا کچھ کرنا چاہیے۔
جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے: آرمی چیف
چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود کہتے ہیں آئین کی روح جمہوریت ہے مگر کب تک انتخابات آگے کرکے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے؟ تاریخ میں کئی مرتبہ جمہوریت قربان کی گئی، جب بھی جمہوریت کی قربانی دی گئی کئی سال نتائج بھگتنے پڑے۔
بینچ میں شامل جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صوبائی اسمبلی 6 ماہ میں تحلیل ہو جائے تو کیا ساڑھے چار سال نگران حکومت ہی رہے گی اور قومی اسمبلی تحلیل ہونے کاانتظار کیا جائے گا؟
چیف جسٹس پاکستان نے آڈیولیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل دیدیا
وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے کہا کہ آرٹیکل 254 سے 90 دن کی تاخیر کو قانونی سہارا مل سکتا ہے اور مداوا بھی ممکن ہے جس کیلئے ساڑھے چار سال کیلئے نئی منتخب حکومت آسکتی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا نگران حکومت کی مدت میں توسیع آئین کی روح کے منافی ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا ملک منتخب حکومت ہی چلا سکتی ہے، جہموریت کو بریک نہیں لگائی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں صرف وسائل نہ ہونے کا ذکر تھا، اب کمیشن سیاسی بات کر رہا ہے۔ بلوچستان میں انتخابات کا ٹرن آؤٹ 60 فیصد تھا،انتخابات تاخیر کا شکار ہو تو منفی قوتیں چال چلتی ہیں، بطور آئین کے محافظ عدالت کب تک خاموش رہے گی؟
اس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے الیکشن کمیشن کے خدشات درست ثابت ہوئے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کے چکر میں الیکشن کمیشن آئین کی منشا کو بھلا رہا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حکومت سے ٹھوس وضاحت لینی چاہیے، ارکان اسمبلی کیلئے 20 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور ہوئیں، الیکشن کمیشن کو بھی 21 ارب ہی درکار تھے، الیکشن کمیشن نے 4 لاکھ 50 ہزار سکیورٹی اہلکار مانگ لیے، ساڑھے 4 لاکھ تو ٹوٹل آپریشنل فوج ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخاب میں صوبائی حکومت کی مداخلت روکی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن شفاف اور مضبوط ہو تو مداخلت نہیں ہوسکتی، الیکشن کمیشن نے خود حل نہیں نکالا، اب عدالت کویہ اصول وضع کرنا ہوگا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔
(بشکریہ:جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI آصف زرداری اسلام آباد الیکشن کمیشن امریکا انتقال ایران بلاول بھٹو بھارت بے نظیر بھٹو پنجاب انتخابات جنرل باجوہ خواتین دھرنا ذوالفقار علی بھٹو عوام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں یاسمین راشد 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
Next Article ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

نومبر 15, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : 27 ویں ترمیم: کچھ بھی نیا نہیں ہے

نومبر 12, 2025

معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

نومبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ نومبر 15, 2025
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت نومبر 14, 2025
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر نومبر 14, 2025
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور نومبر 13, 2025
  • 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی نومبر 13, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.