ملتان ۔۔ گردوپیش نیوز ۔۔نامور مصور اورمجسمہ ساز صادق علی شہزاد کی برسی آج منائی جارہی ہے۔صادق علی شہزاد کا 9فروری 2016ءکو انتقال ہواتھا۔ وہ 24اگست 1950 کو ملتان کے علاقے بوہڑ گیٹ میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی مصوری اور مجسمہ سازی کاآغاز کیا۔انہوں نے اس فن میں بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔صادق علی شہزاد نے 1965ءمیں پرائیویٹ طورپر میٹرک کا امتحان پاس کیا۔سول لائنز کالج میں داخلہ لیا لیکن تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔انہوں نے قائد اعظم ،علامہ اقبال ،خواجہ غلام فرید، وارث شاہ، مرزا غالب، احمد فراز سمیت بہت سی شخصیات کے مجسمے بنائے۔
ملتان آرٹس کونسل میں ان کے مجسموں پر مشتمل آرٹ گیلری آج بھی موجودہے جوصادق علی شہزاد آرٹ گیلری کے نام سے جانی جاتی ہے۔
فیس بک کمینٹ