• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
ہفتہ, ستمبر 30, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے
  • سعودی عرب، اسرائیل تاریخی معاہدے کیلئے فریم ورک طے کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا
  • امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن انتقال کر گئیں
  • نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے: اسحاق ڈار
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:مستونگ سانحہ: کیا قومی جہتی کا عملی مظاہرہ ممکن ہے؟
  • ورلڈ کپ وارم اپ میچ : پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب
  • عید میلاد النبی ﷺ ، ولی محمد واجد اور نعت کو کاروبار بنانے والے : شاکر حسین شاکر کا کالم
  • گوادر : پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب بھائی اور سسر سمیت گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وزیراعظم کی پی سی بی کو ایشیا کپ کیلئے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کی ہدایت
اہم خبریں

وزیراعظم کی پی سی بی کو ایشیا کپ کیلئے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کی ہدایت

رضی الدین رضیجون 8, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz-sharif girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ مؤقف کی تائید کی ہے تاہم اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان ہم آہنگی سے نمٹانے پر بھی زور دیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے بارے میں آگاہ کیا، جسے پی سی بی نے اپنے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیا کپ کے حوالے سے جاری تعطل کا حل قرار دیا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے میچز کھیلنے کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا لہٰذا اس ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ایک درمیانی راستے کے طور پر یہ ماڈل تجویز کیا گیا ہے۔
اس ہائبرڈ ماڈل کے مطابق پاکستان اُن میچز کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت شامل نہ ہو جبکہ بھارت کے میچز کے لیے ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کردیا جائے گا۔
سیکریٹری جے شاہ (جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں) کی زیرسربراہی بی سی سی آئی نے نے غیر اعلانیہ طور پر اس ماڈل کو مسترد کر دیا ہے، اے سی سی نے تاحال اپنی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد نہیں کیا ہے جس میں ایشیا کپ کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا حالانکہ ایشیا کپ شروع ہونے میں محض 2 ماہ باقی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جے شاہ چاہتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان سے باہر، ترجیحاً سری لنکا میں ہو، اگر ایسا ہوا تو پی سی بی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔
نجم سیٹھی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر خوش کا اظہار کیا کہ پی سی بی کے سربراہ اس معاملے سے کیسے نمٹ رہے ہیں، وزیر اعظم نے نجم سیٹھی سے کہا کہ وہ بی سی سی آئی کے ساتھ تصادم سے گریز کریں تاہم نجم سیٹھی کو سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیے جانے کی صورت میں وزیراعظم نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
اے سی سی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کی صورت میں امکان ہے کہ قومی ٹیم نہ صرف ایشیا کپ کھیلنے سے دستبردار ہوجائے گی بلکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کا بھی بائیکاٹ کر دیا جائے گا، جو اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی کو مطلع کیا گیا ہے کہ وقت آنے پر حکومت ٹورنامنٹ کے حوالے سے پی سی بی کی رہنمائی کرے گی۔
بی سی سی آئی اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے حوصلہ افزا اشارے مل رہے ہیں کہ دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کو پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

اسلام آباد پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی شہباز شریف وزیر اعظم وزیر اعظم شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاقتصادی سروے23-2022: صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 3 فیصد تک سکڑ گیا
Next Article جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کی بنیاد رکھ دی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نواز شریف اکتوبر میں وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے : شہباز شریف

اگست 26, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ : شہباز شریف اور ملکی تاریخ کی ناکام ترین قومی اسمبلی

اگست 10, 2023

وزیر اعظم کا الوداعی سیشن سے خطاب : قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

اگست 9, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا ستمبر 30, 2023
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن ستمبر 30, 2023
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے ستمبر 30, 2023
  • سعودی عرب، اسرائیل تاریخی معاہدے کیلئے فریم ورک طے کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا ستمبر 30, 2023
  • امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن انتقال کر گئیں ستمبر 30, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.