برمنگھم میں تعینات پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ کی ملازمت ختم کر دی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کو مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا، برطانیہ میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نےاستعفی دے دیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقبال جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ نے 1977 میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی اور انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت لی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اقبال جاوید باجوہ نے برطانیہ کی شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حیثیت سے تبدیل کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ