پشاور پولیس حکام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع کردیا گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا تھاکہ توڑ پھوڑاور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کی نشاندہی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےنشاندہی کی جارہی ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ 10 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنزہارون الرشید کا کہنا تھاکہ مظاہرین کوریڈ زون کے اندر داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب رہے، ریڈ زون سے باہر چاغی پہاڑ کا ماڈل جلا دیا گیا۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ