Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات میں بجٹ اور 9 مئی کے واقعات کا ذکر سرِ فہرست
اہم خبریں

وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات میں بجٹ اور 9 مئی کے واقعات کا ذکر سرِ فہرست

ایڈیٹرجون 13, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وفاقی بجٹ 24-2023 پیش ہونے کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملاقات کے فوراً بعد قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں 9 مئی کو فوجی اور ریاستی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں کے خلاف بلاتاخیر اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اگرچہ اس ملاقات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
حال ہی میں چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ بھی کہا ہے کہ 9 مئی کے سانحے میں ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور مجرمان پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا اور ان پر فوج اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کو حالیہ مالیاتی بجٹ کی پیشکش کے پس منظر میں اہم سمجھا جارہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف بجٹ کے معترف
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ ملکی اور عالمی حالات کی وجہ سے عائد رکاوٹوں کے باوجود بجٹ 24-2023 میں چیزوں کا رخ موڑنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک واضح راستے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، سولرائزیشن، یوتھ ڈیولپمنٹ اور دیگر شعبوں کی بہتری کے لیے اقدامات مکمل غور و خوض کے بعد تجویز کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان (اقدامات) کا مقصد جدت طرازی کو مراعت اور ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کے کاروبار کی حوصلہ افزائی کرنا، زراعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور زرعی صنعت میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شمسی توانائی کے وسیع استعمال سے بجلی پیدا کرنے کے مہنگے ذرائع کو تبدیل کرنے کے لیے سولرائزیشن کے اقدام پر کام کر رہی ہے۔
سائیکلون بائپرجوائے
بعد ازاں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر بات کی اور بدین، ٹھٹہ اور جنوب مشرقی علاقوں کے لوگوں، ماہی گیروں، بحری جہازوں، ساحلی انفرااسٹرکچر اور علاقوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی محکموں کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے ابھی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بات کی اور طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں پر تبادلۂ خیال کیا، میں وزیر اعلیٰ کی قیادت میں سندھ حکومت کے انتظامات کو سراہتا ہوں۔
ان کاکہنا تھا کہ میں نے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، ان شا اللہ ہم عوام کے تعاون سے اس صورتحال پر قابو پالیں گے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی وزیر اعظم ہاؤس وفاقی بجٹ وفاقی بجٹ 24-2023
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحریم شاہ ویڈیوز لیک کیس: صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
Next Article پنک ریزیڈینسی ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد سے اینٹی کرپشن کورٹ کراچی منتقل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ

اپریل 15, 2026

مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اپریل 11, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.