Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وفاقی کابینہ کا اجلاس، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق
اہم خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق

ایڈیٹرمئی 19, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cabinet meeting
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 مئی کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران سے کم لاگت بجلی کی درآمد سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقی و خوشحالی آئے گی، جبکہ ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے سے پاکستانی عازمین کو حج کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔
کابینہ کے اجلاس میں 16 مئی کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق اور راولپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد کمی کے تناسب سے کرایوں اور اشیائے ضروریہ و خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ اور ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے۔
وفاقی کابینہ کے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے شہباز شریف نے انہیں اپنے گزشتہ روز کے پاک۔ایران سرحد کے دورے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کی ذاتی دلچسپی اور وزیر اعظم کی ذاتی نگرانی میں ایران سے 100 میگا واٹ سستی بجلی کی درآمد کا منصوبہ قلیل مدت میں مکمل ہوا جوکہ عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے جنوبی بلوچستان خصوصاً گوادر میں بجلی کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے، اس منصوبے سے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، اسی طرح ’مند۔پشین بارڈر مارکیٹ‘ کا بھی افتتاح کیا جس سے پاک۔ ایران سرحد کے دونوں اطراف کے رہائشیوں کے لیے کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے اور ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر نے پاک۔ایران تجارت کے باہمی فروغ میں بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس کے علاوہ زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور شمسی توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بھی مفید بات چیت ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ اِن امور پر ٹھوس پیشرفت ہو۔
انہوں نے کابینہ ارکان کو بتایا کہ دونوں ممالک نے 900 میل طویل سرحد پر سرحد پار دہشت گردی کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کی۔
وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو سعودی عرب کے ساتھ دستخط کیے گئے ’روڈ ٹو مکہ‘ معاہدے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جس سے پاکستانی حاجیوں کی کثیر تعداد مستفید ہوسکے گی اور اس معاہدے کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے پاکستانی حاجیوں کی امیگریشن کا عمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی ہوگا اور وہ سعودی ایئرپورٹ پر لمبے انتظار سے بچ جائیں گے، اس معاہدے پر عمل درآمد کل سے شروع ہوچکا ہے۔
شہباز شریف نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ سعودی حکومت کی معاونت سے آئندہ برس لاہور اور کراچی سے بھی جانے والے عازمینِ حج کو یہ سہولت مہیا ہوسکے گی۔
دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دے دی، نئے ٹریبونل پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے بلکہ موجودہ احتساب عدالت نمبر 4 کو انشورنس ٹریبونل میں تبدیل کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسزکے 11 مئی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلا س میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال ذوالفقار علی بھٹو راولپنڈی فیصلوں کی توثیق قومی سلامتی کمیٹی وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ وفاقی کابینہ کا اجلاس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک سال بعد ملتان اور کراچی کے درمیان زکریا ایکسپریس یکم جون سے بحال ہو گی
Next Article عمران خان کا پولیس اور انتظامیہ کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی اجازت دینے سے انکار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ

مئی 28, 2026

سینئر صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مئی 17, 2026

جوہری صلاحیت کا حامل ایران عالمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.