Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام
  • بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر
  • معروف پبلشر ، ڈرامہ نگار اور صحافی بی اے جمال رخصت ہو گئے
  • بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
  • شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ادبی بیٹھک کے چارسو ہفتے مکمل : خصوصی تقریب میں نام ور شخصیات کی شرکت
اہم خبریں

ادبی بیٹھک کے چارسو ہفتے مکمل : خصوصی تقریب میں نام ور شخصیات کی شرکت

ایڈیٹراگست 13, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
adabi baithak . mufti
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان۔ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک نے ملتان کو ایک نئی شناخت دی ہے ۔ یہ بیٹھک پہلے صرف ایک ادبی مجلس تھی اب یہ انسٹی ٹیوٹ کادرجہ اختیارکرچکی ہے۔ بیٹھک کے چارسو ہفتے مکمل ہونا ایک بڑا سنگ میل ہے۔
ان خیالات کااظہار سخن ور فورم کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک کے چارسو ہفتے مکمل ہونے پرمنعقد ہونے والی خصوصی تقریب بعنوان ”ادبی بیٹھک کے چارسو ہفتوں کا احوال، گزرے ہوئے ماہ وسال“ میں‌نامور شاعروں، ادیبوں، صحافیوں ،مصوروں اور دانشوروں نے کیا۔ تقریب کی صدارت ادبی بیٹھک کے سرپرست اعلیٰ وسیم ممتاز نے کی ۔ مہمان خصوصی معروف شاعرہ و براڈکاسٹر رضوانہ تبسم درانی تھیں جبکہ مہمانان اعزاز کی نشست پر رہبرصمدانی مرحوم کے بھائی سرور صمدانی کو بٹھایاگیا۔ نظامت کے فرائض تحسین غنی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نام ور صحافی جبار مفتی نے کہاکہ اس فورم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ قمررضا شہزاد نے کہاکہ ادبی بیٹھک ملتان کی ایک متوازی تاریخ ترتیب دے رہی ہے۔رضی الدین رضی نے کہاکہ اس بیٹھک کابنیادی مقصد یہ ہے کہ قلمکار ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوں۔ وسیم ممتاز نے کہاکہ ہم نے اس پلیٹ فارم سے بہت سی نئی روایات قائم کیں اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔
رضوانہ تبسم درانی نے کہاکہ جو احترام خواتین کو اس بیٹھک میں ملتا ہے وہ کسی اور جگہ میسر نہیں۔سرور صمدانی نے کہاکہ بھائی رہبر صمدانی کے بعد میں ادبی تقریبات سے دور ہوچکا تھا ۔آج سخن ور فورم نے مجھے دوبارہ فعال کردیا ۔سید سہیل عابدی نے کہا کہ ہمارے لیے اس بیٹھک کاحصہ ہونا اور اس کی انتظامیہ میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔ ڈاکٹر واجد برقی نے کہاکہ یہاں نئے لوگوں کو بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔محمد مختارعلی نے کہاکہ کسی تنظیم کے چارسو اجلاس مکمل ہونا غیرمعمولی بات ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس تنظیم کاحصہ ہیں۔ انجینئر ممتاز احمد خان نے کہاکہ ادبی بیٹھک کا پیغام محبت ہے جسے عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شاہ نواز خان نے کہاکہ اس بیٹھک سے بھی پہلے ہم نے ایس پی او اور سخن ور فورم کے اشتراک سے یادگار تقریبات منعقد کروائیں۔ ارشد بخاری نے کہاکہ ادبی بیٹھک ملتان کے ادبی مرکزکی صورت اختیار کرچکی ہے۔ جاوید یاد نے کہاکہ یہاں سب کو احترام دیا جاتا ہے کسی کی حوصلہ شکنی نہیں ہوتی۔شہزاد عمران خان اور محمد عبداللہ نے کہاکہ ہمیں یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔ تقریب میں حبیب الرحمن بٹالوی نے سخن ورفورم کے لیے نظم پیش کی ۔اس موقع پر مسیح اللہ جامپوری ،رشید ارشد سلیمی،احمد مسعودقریشی،اکبر ہاشمی، غلام فرید بھٹی، ارشد خرم، تاج محمد تاج، فہیم ممتازسمیت ادیبوں ،شاعروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجودتھی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ادبی بیٹھک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیضان عارف کا کالم : میرٹ اور انتہا پسندی
Next Article خوف و بے یقینی میں منایا جانے والا یوم آزادی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ارشد حسین ارشد نے ملتان کی ادبی تاریخ پر انمٹ نقوش مرتب کیے : ادبی بیٹھک میں ڈاکٹر صلاح الدین حیدر ، حمید رضا صدیقی اور دیگر کا خطاب

مئی 16, 2026

ادبی بیٹھک نے مکالمے کو فروغ دیا : سولہویں سالگرہ کی تقریب سے رضی الدین رضی ، ڈاکٹر مقبول گیلانی کا خطاب

جنوری 30, 2026

جاوید یاد نے شاعری کے ذریعے امن و محبت کا پیغام دیا : ادبی بیٹھک میں کتاب کی تعارفی تقریب : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر ، رضی الدین رضی کا خطاب

فروری 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 11, 2026
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ جولائی 11, 2026
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم جولائی 10, 2026
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جولائی 10, 2026
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.