قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم 21میچوں میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کر کے دنیائے کرکٹ کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جہاں بابر اعظم نے ایک نیا ریکار ڈ بنایا ہے ۔بابر اعظم نے 21میچوں میں تیز ترین ہز ار رنز بنا کر دنیائے کرکٹ کے پانچ بلے بازوں کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا ہے ۔اس سے قبل ویون رچرڈ ،پیٹرسن ،جونا تھن ٹروٹ اور ڈی کوک نے تیز ترین ہزار رنز بنائے ہوئے ہیں ۔بابر اعظم نے 52.63کی اوسط سے ہزار رنز مکمل کیے ۔
فیس بک کمینٹ