Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»
اہم خبریں

ایڈیٹرمئی 2, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حتمی تاریخ کا نہیں بتایا گیا، تاہم افغانستان میں ہفتے کا اختتام جمعہ کو ہوتا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسلامی امارات افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا رواں ہفتے کے آخر میں دورہ کرنا ہے، وہ جامع سیاسی اور کاروباری وفود کی سربراہی کریں گے۔
افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان حکومت سیاست، پاک-افغان معاشی تعلقات، علاقائی استحکام اور ٹرانزٹ کے حوالے سے جامع دو طرفہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔
اس کے علاوہ افغان وزیر خارجہ پاکستان اور چین کے ہم منصوبوں کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی نمائندگی کریں گے، یہ سہ ملکی مذاکرات کا چھٹا اجلاس ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران افغانی اور چینی وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔
پاکستان نے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
کن معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا؟
اگرچہ افغان وزارت خارجہ نے متعدد مسائل کا تذکرہ کیا ہے جن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاہم پاکستان کی جانب سے کچھ دیگر مسائل اٹھائے جائیں گے۔
پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے کابل کے کردار پر دباؤ ڈالا جائے گا، پاکستانی حکام کا اصرار ہے کہ وہ افغان کی سرزمین سے آپریٹ کرتے ہیں، افغانستان کی طالبان حکومت پاکستان کے دعووں کی تردید کرتی ہے۔
خیال رہے کہ فروری 2023 میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابل کا دورہ کیا تھا، جس میں افغان طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں اور اپنی سرزمین پر پناہ گاہوں کی موجودگی کے بارے میں حکومت پاکستان کے خدشات پر اسلام آباد کی جانب سے سخت وارننگ دینے کے بعد اس کے ساتھ تعاون کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
ایک سینئر پاکستانی عہدیدار نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفد نے طالبان حکام کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے افغانستان میں موجود عناصر کو لگام ڈالنی چاہیے۔
افغان وزیرخارجہ کو پاکستانی و چینی ہم منصبوں سے ملاقات کیلئے پاکستان جانے کی اجازت
قبل ازیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے افغانستان سے پاکستان آنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امیر خان متقی پر سلامتی کونسل کی جانب سے طویل عرصے سے سفری پابندی عائد تھی جبکہ ان کے اثاثے بھی منجمد ہیں۔
سلامتی کونسل کی 15 رکنی کمیٹی کو لکھے گئے خط میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے درخواست کی تھی کہ امیر خان متقی کو 6 سے 9 مئی کے درمیان پاکستان اورچین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے استثنیٰ دیا جائے۔
اس درخواست میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ وزرا کے درمیان اس ملاقات میں کن امور پر بات چیت ہوگی، علاوہ ازیں اس میں بتایا گیا تھا کہ امیر خان متقی کے دورے کے تمام اخراجات پاکستان برداشت کرے گا۔
ماضی میں چین اور پاکستان کے حکام کہہ چکے ہیں کہ وہ طالبان کے زیر قیادت افغانستان کو اربوں ڈالرکے پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) انفرااسٹرکچر منصوبے میں خوش آمدید کہیں گے، واضح رہے کہ سی پیک، چین کے ’بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو‘ کا حصہ ہے۔
افغانستان، جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان اہم جغرافیائی تجارت اور ٹرانزٹ روٹ ہے جس کے پاس اربوں ڈالرکے معدنی وسائل موجود ہیں، 20 سال کی طویل جنگ کے بعد اگست 2021 میں امریکا کی زیر قیادت نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان برسر اقتدار آچکے ہیں۔
سلامتی کونسل کی کمیٹی نے گزشتہ ماہ فوری امن، سلامتی اوراستحکام کے امور پر تبادلۂ خیال کے لیے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھی امیر خان متقی کو ازبکستان جانے کی اجازت دی تھی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز دوحہ میں افغانستان کے بارے میں مختلف ممالک کے خصوصی سفرا کے ساتھ 2 روزہ اجلاس کا آغاز کیا جس کا مقصد طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے عالمی برادری کے درمیان باہمی اتفاق پیدا کرنا ہے۔
انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ بند کمرہ اجلاس میں انسانی حقوق بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے حقوق، مخلوط حکمرانی، انسداد دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، ایران، جاپان، قازقستان، کرغزستان، ناروے، پاکستان، قطر، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکیہ، ترکمانستان، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، ازبکستان، یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے شرکت کی ہے جبکہ طالبان انتظامیہ کو اس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغان وزارت خارجہ افغانستان سپریم کورٹ سوشل میڈیا وزارت خارجہ وزیر خارجہ وزیر خارجہ امیر خان متقی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونےکی ہدایت کر دی
Next Article بشریٰ بی بی پر الزامات: پی ٹی آئی کا مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.