Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو77 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ
اہم خبریں

جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو77 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

ایڈیٹراکتوبر 27, 20247 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی ’یوم سیاہ “ اور ہرتال کی کال پر آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف جموں وکشمیر میں اپنی فوجیں اتارکر علاقے پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا۔ یوم سیاہ کے موقع پر پوری دنیا میں کشمیری احتجاجی مارچز ، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کر رہے ہیں۔

نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے اپنے پیغامات میں کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اسکے خلاف اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔اس موقع پر صدر پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر رہنماؤں نے یوم سیاہ کے موقع کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے دباؤ ڈالے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے یوم سیاہ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضے کے لیے فوج کشی کی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط جموں و کشمیرکے عوام بھارتی افواج کے وحشیانہ جبر کو برداشت کر رہے ہیں۔

صدر آصف زرداری نے کہاکہ گزشتہ برسوں میں بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک میں بدل دیا ہے، اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ کشمیریوں کی اصل قیادت پابند سلاسل ہے اور مقامی میڈیا کو بڑے پیمانے پر سنسر کیا جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک کھڑا رہے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 77 سال قبل آج کے دن بھارت نے سری نگر پر اپنی افواج اتاریں اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا، کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مسلسل جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، بلاشبہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہاکہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، خطے میں پائیدار امن کےلئے مسلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے، پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے،عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کےلئےاپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، ان کا حق خودارادیت، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے، ایک انسانی حق ہے جسے کسی بھی ظلم و جبر سے چھینا نہیں جا سکتا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کشمیریوں کے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس پر کسی قسم کی سودی بازی قبول نہ کریں گے ،پی ٹی آئی حکومت کے دوران کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کے معاملات کی وضاحت کی جائے، انہوں نے کہاکہ نوازشریف بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں پہلے وہ افغانستان سے تعلقات بہتر کرنے کی بات کیوں نہیں کرتے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسرائیل: فوجی اڈے کے قریب حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک
Next Article ’26ویں ترمیم سے وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا راستہ رکے گا‘، شہباز، بلاول کا 27 ویں ترمیم بھی لانے کا فیصلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.