راولپنڈی:پاک فوج نے فوجی املاک کو نشانے بنانے کے اقدامات کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منظم طریقے سے فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فوجی تنصیبات کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا گیا ۔
پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ’ہم کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب اعلامیے اور قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا تھا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
فیس بک کمینٹ