Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم
  • رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم
  • بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رزاق پوستی سے روتھ فاؤ تک ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

رزاق پوستی سے روتھ فاؤ تک ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹراگست 21, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ لوگوں کو تصویر میں رہنے کا فن آتا ہے۔ جیسے رزاق پوستی۔ محلے کی کوئی شادی ، عقیقہ ، ختنہ ، موت ، کارنر میٹنگ ایسی نہ تھی جس کی کوئی تصویر ہو اور اس میں رزاق پوستی کی منڈی نہ ابھری ہو۔ اللہ جانے اس کا نام پوستی کیسے پڑا حالانکہ تصویر کھچھوانے کے اعتبار سے وہ چیتا تھا۔مشہور تھا کہ اگر آپ اپنے کمرے کے دروازے ، کھڑکیوں اور روشندان کو کالی ٹیپ سے سیل کر کے فیملی گروپ فوٹو بنوائیں تو جب فوٹو دھل کے آئے گا تو اس میں رزاق پوستی بھی دائیں بائیں یا درمیان میں ہوگا۔رزاق پوستی مجھے یوں یاد آیا کہ آپ ٹی وی پر کوئی بھی پریس کانفرنس یا کسی بھی لیڈر کا خطاب دیکھیں۔ کچھ لوگ ہمیشہ سپاٹ چہرے لئے پیچھے کھڑے ہوں گے۔ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں ، نام کیا ہے ، عہدہ کیا ہے ، روزگار کیا ہے یا پریس کانفرنس کرنے والے وزیر ، افسر یا تقریر کرنے والے عالم ، سیاستداں یا وزیرِ اعلی و وزیرِ اعظم سے کیا تعلق ہے۔رزاق پوستیوں کی ایک نسل سیلفی کی ایجاد نے پیدا کی اور اس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ کسی بھی تقریب میں یہ نسل بکثرت پائی جاتی ہے اور عقاب کی نگاہ رکھتی ہے کہ کن کن کے ساتھ زیادہ لوگ سیلفی بنا رہے ہیں۔اور پھر سب لپک پڑتے ہیں۔ کئی تو سیلفی بنانے کے بعد یہ بھی پوچھ لیتے ہیں سر آپ کا نام کیا ہے، آپ کیا کرتے ہیں؟
کئی لاعلم بھولے سیلفی بنانے کے بعد خاموشی سے نکل جانے کے بجائے منہ کھولنے کے سبب پکڑے جاتے ہیں۔ مثلاً ایک پختہ عمر کے صاحب نے سیلفی بنانے کے بعد کہا ’سر میں آپ کو باقاعدگی سے پڑھتا ہوں آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔‘ میں نے جواباً شکریہ کہا۔ سر آپ کی دو کتابیں تو کمال ہیں شیر دریا اور جرنیلی سڑک۔ میں نے کہا بھائی یہ دونوں کتابیں رضا علی عابدی کی ہیں۔ اوہو ہو اچھا تو آپ رضا علی عابدی نہیں ہیں۔ سوری۔ ایک منٹ سر۔ مجھے بھی کچھ شک ہو رہا تھا۔۔ بالکل یاد آ گیا۔۔۔ آپ ڈیفینٹیلی محمد حنیف ہیں۔ ہیں ناں سر۔۔۔۔ایک نسل وہ بھی ہے جو تصویر بازی پر نہیں خبربازی پر زندہ ہے۔ مگر ڈیجیٹل میڈیا اور سیلفی کے سیلاب میں یہ نسل بقائی خطرے سے دوچار ہے۔ایک صاحب کو میں جانتا ہوں جو کسی چھوٹی موٹی فلاحی انجمن کے سرپرست ، صدر ، سیکرٹری اور خزانچی ہیں۔ ان کی فلاحیت سنگل کالم خبر میں ہی نمایاں ہوتی ہے۔ وہ تب سے خبریں لگوا رہے ہیں جس زمانے میں سفینہ حجاج سے سعودی عرب جانے والے حاجیوں کو کیماڑی پر الوداع کہنے والوں کی تصویری خبریں چھپتی تھیں۔ان صاحب کی آخری تصویری خبر میں نے پرسوں ہی ایک اخبار کے صفحہ دو پر دیکھی ’ممتاز سماجی کارکن مسٹر فلاں فلاں شاہراہِ فیصل پر ایک فلائی اوور میں پڑنے والے شگاف کا معائنہ کرتے ہوئے۔‘ یہ نہ سمجھیے گا کہ ریاست اس خبرناک سیلفیانہ مرض میں مبتلا نہیں۔ ریاست بھی تصویر کھچوانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ بھاشا ڈیم کا پرویز مشرف سے نواز شریف تک ہر حکمران سنگِ بنیاد رکھ چکا ہے۔ایدھی زندگی بھر ون مین آرمی بنا رہا ، ڈاکٹر روتھ فاؤ ریاستی تعاون سے بے نیاز جذامیوں کی تعداد کم کرتی رہیں مگر دونوں کی آخری تصویر میں ریاست بھی دائیں سے بائیں تیسرے نمایاں ہے۔روتھ فاؤ والی تصویر میں حکومتِ سندھ کچھ دبی دبی سے نظر آ رہی تھی لہذا اس نے حساب برابر کرنے کے لیے سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور خود ہی بھول گئی کہ دو برس پہلے سندھ اسمبلی نے اسی سول اسپتال کا نام ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے نام پر رکھنے کی متفقہ قرار داد منظور کی تھی کیونکہ اسی ہسپتال کے ایک وارڈ سے ادیب صاحب نے اپنی فلاحی جدوجہد شروع کی تھی۔چلو خیر ہے ۔ادیب صاحب ماشااللہ حیات ہیں۔ وقت آنے پر لیاری جنرل ہسپتال کو ان کے نام کردیں گے۔ایک اور تصویر ہو جائے گی۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمکہ المکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی : حجاج کرام محفوظ رہے
Next Article منٹو آخر مر کیوں نہیں جاتا ؟ سرکشی / حفیظ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026

رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم

جولائی 28, 2026

ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا

جولائی 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم جولائی 28, 2026
  • رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم جولائی 28, 2026
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا جولائی 28, 2026
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز جولائی 28, 2026
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.