Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول ایک روپے لیٹر سستا کرنے کے بعد اگلے ہی روز ایک روپے 63 پیسے کا اضافہ
  • سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے
  • نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم
  • رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سرتاج عزیز کا دورہ بھارت : بہت بے آبرو ہو کر ۔۔ محمد زابر سعید بدر
تجزیے

سرتاج عزیز کا دورہ بھارت : بہت بے آبرو ہو کر ۔۔ محمد زابر سعید بدر

ایڈیٹردسمبر 8, 20160 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
artcles of zabir saeed badar at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کی جب خبریں سنیں اور پڑھیں تو چچا غالب بہت یاد آئے کیا خوب فرما گئے ہیں

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن

بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے

سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کے حوالے سے دو حوالوں سے تنقید ہو رہی ہے ایک تو یہ کہ ان کو ایسے حالات میں بھارت جانا ہی نہیں چاہیے تھا جب بھارت سرحدوں ہر مسلسل گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے اور معصوم پاکستانی شہری شہید ہو رہے ہیں اور اس نے سارک کے حوالے سے بھی بہت شرمناک کردار ادا کیا ہے اور تو اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کا پانی بند کر کے اسے بوند بوند کا محتاج کرنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں دوسرے وہُ لوگ ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ بھارت تو چاہتا ہی یہی تھا کہ پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرے اس لئے اس نے ایسے حالات پیدا کئے سو سرتاج عزیز کا جانا ہماری سفارتی ضرورت تھا میں چونکہ تاریخ کا طالب علم ہوں اس لئے اس کو تاریخی حوالوں سے سمجھنا ہو گا ابن خلدون کو تاریخ اور عمرانیات کا بانی تصور کیا جاتا ہے اس نے کوئی سات سو برس پہلے قوموں کے عروج و زوال کے حوالے سے اپنا مشہور زمانہ نظریہ عصبیت پیش کیا جس کو آج بھی ایک ماڈل کے طور پر لیا جاتا ہے اس نے قومی غیرت اور حمیت پر بڑا زور دیا ہے اور بڑا واضح کہا ہے کہ جس قوم سے غیرت اور حمیت رخصت ہو جاتی ہے اس کو زوال سی کوئی نہیں بچا سکتا علامہ اقبال بھی اپنی نظم غلام قادر روہیلہ میں اسی حقیقت کی طرف اشارہ فرما رہے ہیں

غلام قادر روہیلہ برصغیر کی تاریخ میں ایک انتہائی سفاک اور سنگدل شخص گزرا ہے جس نے مغل شہنشاہ شاہ عالم کی آنکھیں نکلوا ڈالیں اور مغل شہنشاہیت کے جبروت اور سطوت کی نشانی لال قلعہ میں تیمور اور بابر کی بیٹیوں کو ناچنے کا حکم دے دیا۔

اقبال نے اقوام کے عروج و زوال کے اہم اسباب میں سے ایک اہم سبب پر روشنی ڈالی ہے

مگر یہ راز آخر کھل گیا سارے زمانے پر

حمیت نام ہے جس کا گئی تیمور کے گھر سے

علامہ اقبال نے برصغیر کی تاریخ کے اہم دردناک واقعے کی طرف اشارہ کریا ہے‘ جب غلام قادر روہیلہ نے لال قلعہ کے دیوان خاص میں جہاں کبھی شہاب الدین محمد شاہجہاں اور اورنگزیب عالمگیر تخت طاؤس پر بیٹھ کر ہندوستان کی تقدیر کے فیصلے کرتے تھے‘ اسی دیوان خاص میں اس نے مغل شہزادیوں کو ناچنے کا حکم دے دیا اور خود خنجر پاس رکھ کر سوتا بنا لیکن مغل شہزادیاں ناچتی رہیں۔ اس وقت غلام قادر روہیلہ نے یہ تاریخی جملہ بولا:

”میرا خیال تھا کہ تیمور کی بیٹیوں میں کچھ غیرت و حمیت باقی رہ گئی ہو گی اور وہ مجھے سوتا سمجھ کر میرے خنجر سے مجھے قتل کرنے کی کوشش کریں گی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اب مغل شہنشاہیت کو مٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔“

خیر یہ عبرت ہے اُن اقوام کے لئے جو غیرت و حمیت کھو دیتی ہیں۔ شاطر انگریز نے 1857ء کی ناکام جنگ آزادی سے ایک سبق اور بھی سیکھا کہ آخر دو مختلف قومیں (ہندو اور مسلمان) انگریزوں کے خلاف اکٹھی کیسے ہو گئیں اور انہوں نے مغل شہنشاہیت کے جھنڈے تلے آزادی کی جنگ کیسے لڑی۔ سو نئی پالیسی آ گئی یعنی تقسیم کرو اور حکومت کرو۔ ابھی بھی بددیانت انگریز کی اس پالیسی کے اثرات برصغیر کے عوام بھگت رہے ہیں۔ مغل شہنشاہوں نے اپنی رواداری کی پالیسی سے جو زبردست اثرات اس خطے پر مرتب کئے وہ شاطر انگریز نے زبان، ثقافت، نصاب اور تاریخ کی تبدیلی سے ختم کر دیئے۔ سامراج کے زہریلے نصاب نے ہمارے درمیان فاصلے اور دوریاں پیدا کر دیں۔

سرسید احمد خاں کی زبردست حکمت عملی نے مسلمانوں کو سنبھالا اور ایسے دانشوروں کا گروہ وجود میں آیا جنہوں نے پاکستان کی بنیاد ڈالی۔ آخرکار 1947ء میں پاکستان معرض وجود میں آگیا۔

سرتاج عزیز کو ڈپلومیسی کی زبان میں ایک معزز اور خودمختار قوم کے نمائندے کا بھی سٹیٹس نہیں دیا گیا پریس کانفرنس سے روک کر ویانا کنونشن کی دھجیاں اُڑا دی گئیں افغانستان کے کٹھ پتلی صدر اشرف غنی نےبڑے دھڑلے سے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگایا اور ہم صرف مسکرا کر رہ گئے،مودی نے بھی نام لئے بغیر پاکستان کو دہشت گردی میں ملوث قرار دیا اور ہم حسب روایت ڈپلومیسی کا طبلہ بجاتے رہے اگر انسان میں غیرت اور حمیت ہو تو تھپڑ کا جواب تھپڑ سے دینا ضروری ہوتا ہے یا ہم نے اب گاندھی کے فلسفے پر عمل کو ڈپلومیسی کا نام دے دیا ہے کہ اپنا دوسرا گال بھی آگے کر دیں۔ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والی قوم تو ہم ہیں اور ہمیں ہی دہشت گرد کہا جا رہا ہے بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا اور ہم ہاتھ جوڑے مزاکرات کی درخواست کر رہے ہیں بھارت کا رویہ قصور وار ہو کر بھی جارحانہ ہے اور ہمارا بے قصور ہو کر بھی معذرت خواہانہ ہے ۔ بھارت اس وقت خطے میں ہونے والی بین الاقوامی گریٹ گیم کا حصہ بنا ہوا ہے وہ کشمیر اور پانی کے معاملے میں کبھی مزاکرات نہیں کرے گا بلکہ پاکستان کو دباؤ میں رکھنا ہی گریٹ گیم کاُحصہ ہے

ہم وہ قوم ہیں جس نے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا اور ابھی بھی کہا جا رہا ہے کہ ہم دہشت گرد ہیں کیا یہ لطیفہ نہیں ہے کہ اس صدی کا سب سے بڑا دہشت گرد مودی ہمیں دہشت گرد کہہ رہا ہے جبکہ ہمارے سیکڑوں شہری اور جوان شہید ہو چکے ہیں اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکاہے ہمیں اپنی اداؤں پر اب خود سے غور کرنا ہو گا کیونکہ اللہ آسمانوں سے فرشتے نہیں بھیجا کرتا قوموں میں اگر غیرت اور حمیت ہو تو وہ اپنی تقدیر کے فیصلے خود کرتی ہیں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleویکھ لاہور ۔۔ مستنصر حسین تارڑ
Next Article کرکٹ ٹیم مشکل میں‌ : سپنر اصغر کو آسٹریلیا بھیجا جائے گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول ایک روپے لیٹر سستا کرنے کے بعد اگلے ہی روز ایک روپے 63 پیسے کا اضافہ

جولائی 29, 2026

سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے

جولائی 28, 2026

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول ایک روپے لیٹر سستا کرنے کے بعد اگلے ہی روز ایک روپے 63 پیسے کا اضافہ جولائی 29, 2026
  • سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے جولائی 28, 2026
  • نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم جولائی 28, 2026
  • رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم جولائی 28, 2026
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا جولائی 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.