Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:چانکیہ، سن زو، میکاولی اور اب ’’میں‘‘
کالم

یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:چانکیہ، سن زو، میکاولی اور اب ’’میں‘‘

ایڈیٹرمارچ 30, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں مجھے ’موٹیویشنل کالم ‘ لکھنے کا بہت شوق ہے ۔ اِ س کے دو فائدے ہیں ۔ پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ زیادہ سوچنا نہیں پڑتا، موٹیویشن کے نام پر کوئی بھی کہانی اٹھائیں ، اس کی نوک پلک سنواریں ، تھوڑا بہت میک اپ کریں، کچھ اضافہ و ترمیم اپنی سے طرف سے کریں ، بس بن گیا کالم۔ اورکہانی کا ہونا بھی کچھ ایساضروری نہیں ،چندلگے بندھے سےاصول ہیں ، اُن کو چٹخارے دار انداز میں بیان کرنے سے بھی کام چل جاتا ہے ۔ویسےوہ اصول سب کو پتا ہیں لیکن انہیں ہر مرتبہ پڑھ کر خوامخواہ مزا آتا ہے ۔مثلاً پڑھنے میں یہ بات بھلی لگتی ہے کہ اگر آپ روزانہ دس منٹ ورزش کریں گے تو عمر میں دس سال کا اضافہ ہو جائے گا لیکن کرنے لگو تو دس منٹ کی کسرت میں بھی پسینے چھوٹ جاتے ہیں ۔لطف کی بات یہ ہے کہ کالم نگار کو اِن باتوں پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، عمل کرناصرف قاری کا کام ہے۔موٹیویشنل کالم لکھنے کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اِس سے یوں تاثر ملتا ہے جیسے کالم نگار اِن تمام سنہری اصولوں کو اپنی زندگی کا جزو بنا کر پہلے ہی امر ہو چکا ہے ، اب وہ صرف عام لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر یہ باتیں پھیلا رہا ہے تاکہ باقی لوگ بھی اُس کی دانش سے فائدہ اٹھاکرکامیاب ہو سکیں۔لیکن آج کل ملک میں جس قسم کا ماحول ہے اُس میں موٹیویشن کی ضرورت ’مایوس نوجوانوں ‘ سے زیادہ سیاست دانوں کو ہے۔یہ درست ہے کہ چانکیہ ،میکاولی اور سن زو نے اِس موضوع پر لکھنے کی کوئی گنجایش نہیں چھوڑی ، اِن تینوں حضرات نے اپنی کتابوں میں سیاست اور جنگ کے جو رہنما اصول بیان کیے ہیں اُن میں اضافہ ممکن نہیں اور مجھے یہ تسلیم کرنے میں بھی کوئی عار نہیں کہ یہ تینوں بزرگوار عمر میں مجھ سے سینئر ہیں اور شاید سمجھ بوجھ بھی اِن کی زیادہ تھی ،گوکہ بعض محققین کا اِس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے جسے میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ،لیکن قطع نظر اِس بات کے،میں یہ سمجھتا ہوں کہ جدید دور میں حکمرانی اور سیاست کے اصول کچھ بدل گئے ہیں جس کی روشنی میں اب ایک نئی ارتھ شاستر، دی پرنس اور آرٹ آف وار لکھنی پڑےگی۔ اپنی عدیم الفرصتی کی وجہ سے میں یہ نئی کتاب لکھنے کا کام تو نہیں کر سکتا البتہ اتنا ضرور کرسکتا ہوں کہ ایک خاکہ سا بنا دوں جس کی بنیاد پر یہ کتاب لکھی جا سکے۔ذیل میں یہ خاکہ میں نے بنا دیا ہے،جو لکھاری اِس خاکے سے فائدہ اٹھاکر کتاب لکھنا چاہے اسے اجازت ہے ، بھارتی میزائل سسٹم کی طرح اِس خاکے کے جملہ حقوق بھی غیر محفوظ ہیں ۔
آج کل کے دور میں سیاست دانوں کے لیے سب سے بڑامسئلہ ڈیجیٹل میڈیاہے ،یہ ڈیجیٹل میڈیا سیاست دانوں کے بیانات ریکارڈکر لیتاہے اور پھر کسی تضاد کی صورت میں یہ بیانات بار بار دکھائے جاتے ہیں کہ دیکھو پہلے اِس نے کیا کہا تھا اور اب یہ کیا کہہ رہا ہے ۔کوئی بھی شخص ،چاہے وہ فرشتہ سیرت ہی کیوں نہ ہو، ایسی زندگی نہیں گزار سکتا جس میں کوئی ایک بھی تضاد نہ ہو۔سیاست دانوں کے معاملے میں یہ تضادات کچھ زیادہ ہی ہو تے ہیں ،انہیں بدلتی ہوئی صورتحال کے ساتھ اپنے موقف میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے اور لا محالہ اُن دعوؤں سے پیچھے ہٹنا پڑتا ہے جو انہوں نے ماضی میں کیے ہوتے ہیں ۔لیکن ڈیجیٹل میڈیا نے یہ کام بہت مشکل بنا دیا ہے ،بیانات وہ پہلے بھی دیتے تھے مگر پہلے اُن کے بیانات لوگوں کی یاد داشت سے محو ہو جاتے تھے ، انہیں یاد دلانے کے لیے اخبارات کھنگالنے پڑتے تھے ، اِس کے لیے لائبریری جانا پڑتا تھا ، وہاں سے تراشے اکٹھے کرنے پڑتے تھے ، پھر کہیں جا کر لوگوں کو بتایا جاتا تھا کہ دیکھو اِس سیاست دا ن نے ماضی میں کیا کہا تھا ۔ لیکن اِس کے باوجود اخباری تراشے سے وہ بات نہیں بن پاتی تھی جو اب ڈیجیٹل میڈیا سے بنتی ہے ۔اب ایک بچہ بھی سوشل میڈیا پر جا کر دیکھ سکتا ہے کہ کس نے ماضی میں کیا کہا اور کون شخص اپنی کس کس بات سے مکرگیا، اِس کام کے لیے اب اخباری تراشے اکٹھے کرنے کی ضرورت نہیں ۔اِس پورے مسئلے کا حل ایک لفظ میں پوشیدہ ہے اور وہ لفظ ہے ’قومی مفاد‘۔اسے بوقت ضرورت ’قومی سلامتی کا تقاضا‘ یا ’ملکی مفاد ‘ بھی کہا جا سکتا ہے اور اگر محسوس ہو کہ اِن تراکیب کی تکرار ہو گئی ہے تو اسے ’پارلیمانی نظام کا تسلسل ‘ وغیرہ سے جوڑ کر بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔ ہمیں چونکہ ہر بات کی سند امریکہ سےلانے کا شوق ہے تو اِس کی سند بھی وہیں سے لیتے ہیں ۔ سی آئی اے کے ایک سابق سربراہ کا انٹرویو میں نے دیکھا جس میں اُس سے پوچھا گیا کہ دوسرے ممالک میں آمریتوں کو تحفظ دینے یا کسی ملک پر حملہ کرنے کا فیصلہ آپ کس بنیاد پر کرتے ہیں؟ اُس مردِ حُر نے یک حرفی جواب دیا ’نیشنل انٹرسٹ۔‘چٹکی بجاتے مسئلہ حل۔اگر اِس بنیاد پر کسی ملک پر حملہ کرکےلاکھوں لوگوں کو قتل کیا جا سکتا ہےتو چھوٹے موٹے بیانات سے پیچھے ہٹنا تو کوئی بات ہی نہیں ۔ سیاست دان اِس ایک لفظ کو رَٹ لیں اور جہاں کہیں مشکل میں پھنسیں ، یہ جادوئی لفظ بول کر اطمینان سے آگے نکل جائیں ، اللہ برکت دے گا۔
آج کل آزادی رائے کا بھی بہت فیشن ہے ۔چانکیہ،میکاولی اور سن زو کے زمانے میں ایسی خرافات کی کوئی گنجایش نہیں تھی اِس لیے انہوں نے اِس سے نمٹنے کاطریقہ بھی نہیں بتایا۔اِن حضرات کی سُستی کی وجہ سے اب یہ کام مجھے کرنا پڑ رہا ہے ۔خیر ،کوئی بات نہیں ۔ سب سے پہلے تو یہ بات پلے سے باندھ لیں کہ کہیں بھولے سے بھی آپ نے آزادی اظہار پر قدغن لگانے کی بات نہیں کرنی ، ایسا کوئی بھی بیان نہیں دینا جس سے یہ شائبہ بھی ملتا ہو کہ آپ آزاد صحافت کے علمبردار نہیں ہیں، ہمیشہ یہ کہیں کہ آزادی اظہار پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کی جائے گی اور پھر جب یہ بات کرچکیں تو نہایت ہولے سے ’البتہ ‘ کا دُم چھلا لگائیں اور ساتھ ہی وہ قومی مفاد والی بات جڑ دیں کہ ’البتہ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کہیں آزادی اظہار کے نام پر قومی مفادات پر زد رتو نہیں پڑ رہی۔بس پھر ستے ہی خیراں ہیں ۔کوئی آپ سے بحث نہیں کرے گا کہ یہ آزادی اظہار ضروری ہے یا قومی مفاد ۔ اور اگر کوئی بحث کرے تو پھر سند امریکہ سے ہی لے آئیں اور بتائیں کہ امریکہ جیسے ملک میں بھی قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ، آج تک انہوں نے جولین اسانج اور ایڈورڈ سنوڈن کو معاف نہیں کیا۔
اور اب آخری بات۔ اگر کوئی ایسی مصیبت آن پڑے جس کا حل ’قومی مفاد‘ یا ’ملکی سلامتی ‘ جیسے بیانات سے بھی نہ نکل سکے تو پھر مذہب کا استعمال کریں ، اِس حکمت عملی کا ڈسا ہوا پانی بھی نہیں مانگتا۔یہاں بھی میکاولی وغیرہ سے چُوک ہو گئی ، دنیا جہان کے حربے انہوں نے اپنے مخالفین کو زیر کرنے کے لیے لکھے مگر مذہب کے استعمال کا ذکر کرنا بھول گئے (کم از کم مجھے تو یہی یاد پڑتا ہے )، چانکیہ نے اپنے دشمنوں کی جاسوسی کے لیے خوبصورت عورتوں کا گروہ بنانے کا طریقہ بتایا تھا ، وہ تو آج بھی استعمال کیا جاتا ہے ، مگر بعض اوقات اِن میں سے کوئی بھی طریقہ کارگر ثابت نہیں ہوتا، مذہب کارڈ ایسے ہی کسی موقع پر کام آتا ہے ۔ یہاں بھی آپ کو مغرب سے سند فراہم کر دیتے ہیں ۔ روسو ،جسے پورا مغرب سر آنکھوں پر بٹھاتا ہے ، سوشل کنٹرکٹ جیسی کتاب جس نے لکھی ، وہ کہتا ہے کہ ریاست کا اپنا مذہب ہونا چاہئے ۔ یہ بات اُس نے کس تناظر میں کہی وہ بھول جائیں ، بس یہ فقرہ یاد رکھیں ۔ویسے سوشل کنٹرکٹ کی بجائے اگر آپ ’کونترا سوسیال ‘ کہیں گے تو زیادہ رعب پڑے گا۔ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم : الٹی ہو گئیں سب تدبیریں۔۔۔ خدا حافظ
Next Article مظہر عباس کا کالم:سیاست بھٹو سے عمران تک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

جون 9, 2026

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع

جون 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.