Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : سازشی تھیوری میں کتنے مسالے ڈالے جاتے ہیں ؟
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : سازشی تھیوری میں کتنے مسالے ڈالے جاتے ہیں ؟

ایڈیٹراپریل 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

 آج سے تین سال پہلے جب کرونا کی وبا پھیلی تو دنیا کو سمجھ ہی نہ آئی کہ یہ کیا ہوا ہے ،اِس ضمن میں طرح طرح کی سازشی تھیوریاں گھڑی گئیں ، کسی نے کہا کہ یہ بل گیٹس کا ویکسین بیچنے کا منصوبہ ہے ، کسی نے مغربی ممالک کو مورد الزام ٹھہرایا ، کسی نے فائیو جی نیٹ ورک کی لہروں سے اِس کے تانے بانے ملائے، کسی نے پرانی فلم کا کوئی سین نکال کر دکھایا کہ دیکھو سازش پکڑی گئی ، کسی نے اسے مسلمانوں کی نا فرمانی کے ساتھ جوڑ دیا ، کسی نے کہا کہ یہ وائرس لیبارٹری میں تیار ہوا ہے ، کسی نے کہا کہ حکومت غیر ملکی امداد لینے کے لیے کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھا چڑھا کر بیان کر رہی ہے اور کسی نے سرے سے کرونا وائرس کے وجود کو ہی ماننے سے انکار کردیا۔ آج تین سال بعد یہ تمام سازشی تھیوریاں دم توڑ چکی ہیں ۔ ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کا عزیز، دوست یا رشتہ دار اِس وائرس کی زد میں آکر فوت نہ ہوا ہو۔جو لوگ ویکسین لگوانے والوں کا تمسخر اڑاتے تھے انہوں نے بعدمیں بوسٹر ڈوز تک لگوائی اورجو اسے کفا ر کی چال کہتےتھے انہوں نے پھر اسی عطار کے لونڈے سے ہی دوالی۔ یہ سب کچھ ہماری آنکھوں کے سامنے ہوامگر اِس کے باوجود شاید ہی کوئی ایسا جی دار ہو جس نےسازشی نظریے والی غلطی کا اعتراف کیا ہو۔ لوگ کرونا وائرس سے مر گئے مگر انہو ں نے اِس کے وجودکو تسلیم نہیں کیا۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
کچھ عرصہ پہلےایک غیر ملکی ویب سائٹ کا مضمون نظر سے گزرا جس میں لکھاری نے اُن اسباب پر روشنی ڈالی تھی جس کی بنا پر لوگ سازشی نظریات کو نہ صرف قبول کرتے ہیں بلکہ صدق دل سے اس کی ترویج بھی کرتے ہیں ۔لکھاری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایک ’ولن‘ کی ضرورت ہوتی ہے جس پر وہ اپنی زندگی کی ناکامیوں کا ملبہ ڈال سکیں یا اُن واقعات کا ذمہ دار قرار دے سکیں جو اُن کے لیے تباہ کُن پریشانی کا سبب بنتے ہیں ۔یہ ولن کوئی بھی ہو سکتا ہے ، اِس کے لیے ضروری نہیں کہ وہ حقیقتاً کوئی مجرم ہو ، کرونا کے کیس میں بل گیٹس جیسے شخص کو لوگوں نے ولن بناڈالا۔ سازشی نظریات کی وجہ لوگوں میں پائی جانے والی عمومی بے چینی اور اضطراب ہوتا ہے ، ہر شخص بات کی گہرائی میں نہیں جاتا ، کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ہر معاملے کی پڑتال کرے اور یہ دیکھے کہ حقائق کیا ہیں ، اِس کام کے لیے ذہنی مشقت کی ضرورت ہوتی ہے ، اپنے تعصبات سے بالا تر ہو کر سوچنا پڑتا ہے اور بعض تلخ حقیقتوں کو قبول کرنا پڑتا ہے، یہ کوئی آسان کام نہیں ، عام لوگ اِس طرح نہیں سوچتے ،وہ عموماً سرسری انداز میں معاملات کو دیکھتے ہیں اور پھر ایک نکتہ نظر اپنا لیتے ہیں ، انہیں اُن باتوں میں بہت کشش نظر آتی ہے جن پر وہ آسانی سے یقین کر سکیں اور زیادہ تردد نہ کرنا پڑے اور یوں سازشی نظریات جنم لیتےہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عام لوگ ہی نہیں بعض اوقات اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی اِن نظریات کا پرچار کرتے ہیں کہ اِس دنیا کو طاقتور افراد کا ایک گروہ چلا رہا ہے جس کا خفیہ اجلاس یورپ میں واقع کسی دورافتادہ جزیرے پر ہوتا ہے جہاں چند ارب پتی مل کر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آئندہ امریکہ کا صدر کون ہوگا، یورپی یونین کی سربراہی کسے دی جائے گی،تیل کی قیمت کتنی رکھی جائے گی ، پنجاب کا وزیر اعلی ٰ کون ہوگا ، وغیرہ۔ اسی طرح ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ یہ محض طاقت ور ممالک کی سازش ہے ،کرہ ارض کا درجہ حرارت ایک یا ڈیڑھ ڈگری ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، اصل میں یہ بدمعاش ممالک چاہتے ہیں کہ اُن کے صنعتی انقلاب کے بعد کہیں پسماندہ ترقی نہ کرلیں۔
غیر یقینی صورتحال میں بھی سازشی نظریات بہت تیزی سے پنپتے ہیں ، خاص طور سے جب کوئی بڑا واقعہ رونما ہوتا ہے، سانحہ جنم لیتا ہے یا کوئی بحران پیدا ہوتا ہے تو ہر قسم کی سازشی تھیوریاں گردش کرنے لگتی ہیں ، لوگ چونکہ حالات سے دلبرداشتہ ہوتے ہیں اِس لیے وہ اِن سازشی نظریات کوبلا تامل قبول کر لیتے ہیں ، خاص طور سے اگر یہ سازشی نظریات ان غیر یقینی حالات کا ذمہ دار کسی طاقت ور گروہ، سپر پاور ،ملٹی نیشنل کمپنیوں یا ارب پتی اشرافیہ کے گٹھ جوڑ کو ٹھہرائیں ۔ یہاں ایک بات بہت اہم ہے کہ کوئی بھی سازشی تھیوری ،جھوٹی خبر یا فریب پر مبنی نظریہ تراشنے کے لیے زیادہ تردد نہیں کرنا پڑتا لیکن اسے رد کرنے کے لیے بے پناہ محنت کرنی پڑتی ہے۔کرونا وبا کی مثال ہی لیتے ہیں ، ہم نے دیکھا کہ امریکہ میں بہت سے لوگوں نے فائیو جی ٹاورز کے پاس جاکر ویڈیوز بنائیں اور یہ ’ثابت ‘ کیا کہ اِن ٹاورز سے خارج ہونے والی شعائیں دراصل کووڈ کا باعث بن رہی ہیں ، اسی طرح یار لوگوں نے فیس بک پوسٹس بنائیں کہ کرونا وائرس اسرائیل کی فلاں لیبارٹری میں ایجاد کیا گیا ہے اور نیچے کسی بھی خبر رساں ایجنسی کا نام لکھ دیا ۔اِس قسم کا کام کرنے میں زیادہ سے زیادہ پانچ سے دس منٹ لگتےہیں مگر اسے رد کرنے کے لیے سائنس دانوں کی پوری ٹیم کو سر جوڑ کر بیٹھنا پڑتا ہے کیونکہ سائنس دان محض فیس بک پوسٹ بنا کر کوئی دعویٰ نہیں کرسکتے ۔چنانچہ سائنس دانوں کو یہ بات ثابت کرنے میں کئی ماہ لگے کہ یہ وائرس انسانی ایجاد نہیں ، یہ تحقیق معتبر سائنسی جریدوں میں شائع ہوئی جو عام لوگ نہیں پڑھتے ،اوروہاں بھی انہوں نے احتیاط سے کام لیتے ہوئے یوں لکھا کہ’ اب تک کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ۔۔۔‘جبکہ سازشی تھیوری ہمیشہ دو ٹوک ہوتی ہے اور عام آدمی کا ذہن اسے آسانی سے قبول کر لیتا ہے۔
ایک مثالی سازشی تھیوری کیسی ہوتی ہے ؟ ایک مثالی سازشی تھیوری میں وہ تمام مسالہ جات ہوتے ہیں جو کسی بھی عام آدمی کے ذہن کو متاثر کرسکیں ، اُس میں مہا حب الوطنی ہوتی ہے ، لوگوں کے جذبات کو وطن کی محبت اور مذہب کے نام پر ابھاراجاتا ہے کیونکہ اِن جذبات کے سامنے عقل کام نہیں کرتی ۔ وطن کی محبت تو بہت بڑی چیز ہے ، عام بندے کی عقل تو خوبصورت عورت کے آگے کام کرنا چھوڑ دیتی ہے ، اور اگر اُس سے محبت ہوجائے تو سونے پہ سہاگہ، پھر تو بندے کو نظر ہی کچھ نہیں آتا ، پھر چاہے سارا زمانہ آ کر کہے کہ اُس عورت میں دنیا جہان کی خرابیاں ہیں مگر بندےکادماغ بند ہوجاتا ہے ، وہ کہتا ہے کہ سار ی دنیا غلط ہوسکتی ہے مگر میری جان من میں کوئی خرابی نہیں ہو سکتی۔اسی طرح ایک آئیڈیل سازشی تھیوری لوگوں کی ناکامیوں کا مداوا کرتی ہے ،اُن کے ذہن میں موجود اندیشوں کو مزید پختہ کرتی ہے ، اُن کے جذبات کو زبان دیتی ہے ۔لوگوں کو اپنی ناکامیوں اور محرومیوں کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے ایک دشمن کی ضرورت ہوتی ہے ، ایک مثالی سازشی تھیوری انہیں وہ دشمن فراہم کرتی ہے ۔
اِن تمام باتوں کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دنیا میں سازشیں نہیں ہوتیں ، ہر دور میں سازشیں ہوتی رہی ہیں ، آج کی دنیا میں بھی ہوتی ہیں ، زیادہ دور کیوں جائیں ، امریکہ اور برطانیہ نے مل کر عراق پر حملہ کیا اور الزام یہ لگایا کہ عراق کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں ، یہ بات اِس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ثابت ہوئی ، برطانیہ میں ایک تحقیقاتی کمیشن نےٹونی بلیئر کو اِس جھوٹ کا ذمہ قرار دیا ۔ خود ہمارے ملک کی تاریخ بھی سازشیوں سے بھری پڑی ہے ۔ایسے میں لوگوں کا کسی سازشی نظریے پر ایمان لے آنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ۔اصل کام یہ ہے کہ کسی بھی سازشی تھیوری کا توڑ کیسے کیا جائے ۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ گڈ گورننس ہی مسئلے کا حل اور سازش کا توڑ ہے ۔یہ ایک مغالط ہے ۔ دنیا میں لوگ مرگئے مگر کرونا وائرس کو نہیں مانا۔ سازشی نظریات کو رد کرنے کی ایک علیحدہ سائنس ہے جس کا ذکر پھر کبھی !

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کےساتھیوں نے غیر قانونی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے کما لیے
Next Article امتیاز عالم کا کالم : بلا کا شب و روز تماشہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

جون 9, 2026

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع

جون 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.