Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کاکالم:سفر درسفر
امر جلیل

امر جلیل کاکالم:سفر درسفر

ایڈیٹرجنوری 24, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جوانی اور نوجوانی کے عالم میں ہم اپنے بزرگوں اور والدین سے بہت اچھی اچھی باتیں سنتے تھے۔ ان کی تمام تر توجہ ہمیں عادات واطوار میں باکردار اور بااخلاق بنانے پر مرکوز ہوتی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ ہمارے رویوں سے عمر رسیدہ لوگوں کے لئے بے انتہا احترام ہمارے قول اور فعل میں دکھائی دے۔ میں اپنے اور اپنےسے پہلے گزر جانے والے ادوار کی باتیں بتارہا ہوں۔ آج کل کے والدین جانیں اور ان کے متفرقہ کام جانیں۔ ویسے ایک راز کی بات بتادوں آپ کو؟ آج کل والدین اپنے بچوں سے ڈرے ڈرے اور سہمے سہمے سے رہتے ہیں۔ وہ بچے اپنے والدین کو ٹیکنالوجی کی مارمارتےہیں۔ انہوں نے دس موبائل فونز کے نام اور ایپلی کیشن اور برانڈڈلیپ ٹاپس کے نام یادرکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ سیاسی ،سماجی اور اخلاقی موضوع پر والدین کبھی بھولے سے بھی اپنے ہونہاربچوں سے بات کرنا چاہیں تو بچے ان کو یہ کہہ کر چپ کرادیتے ہیں کہ ’’ ڈیڈی یہ ٹیکنالوجی کادور ہے۔ مشوروں اور نصیحتوں کادورکب کاگزر چکا ہے‘‘۔ یہ الگ موضوع ہے۔ اس موضوع پر پھر کبھی بات ہوگی۔ فی الحال میں اپنے نوجوانوں اورجوانوںکویقین دلوانا چاہتا ہوں کہ میں ان سے غیرتکنیکی یعنیNon-Technicalباتیں نہیں کرونگا۔ میں ان سے ٹیکنالوجی کی بھی باتیں نہیں کرونگا۔ میں اپنے بچوں سے آنے والےوقت کے بارے میں باتیں کروں گا۔ میں کوئی نجومی اور پیشگوئی کرنےوالا نہیں ہوں۔
میں آپ سے روزمرہ کے مشاہدے میں آنے والے ناقابل تردید حقائق کے بارے میں بات کروں گا۔ آپ فوراً کہہ اٹھیں گے:ارے، یہ سب توہم پہلے سے جانتے ہیں۔درست۔کسی کے پاس سنانے کے لئے ایسی کوئی بات نہیں ہے، جو آپ نے پہلے نہیں سنی ہوگی۔ ہمارے اطراف جو کچھ ہے اور جو کچھ ہم نے دیکھا بھالا ہے، سب پرانا ہے، دیکھا ہوا ہے، سنا ہوا ہے، محسوس کیا ہوا ہے ۔کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ بس اتنا ہے کہ ہم بھول جاتے ہیں۔ ہم ہر وہ بات بھول جاتے ہیں جس بات کو ہم اہمیت نہیں دیتے، جو باتیں کسی واقعہ کسی سانحہ، کسی ماجرے، کسی حادثے کی صورت میں رونما ہوتی رہتی ہیں۔ ایسی باتوں کو ہم رسمی، رواجی اور معمولی جان کر درگزر کردیتے ہیں مگر ایسی باتیں ہمارے لاشعور کی دیوار پر ابدی نشانیاں چھوڑجاتی ہیں۔ ہمارا شعور ان نشانیوں کو نظر انداز تو کرسکتا ہے مگر بھلا نہیں سکتا۔ وہی نوشتہ دیوار آج میں آپ کو یاددلانا چاہتا ہوں۔ہم اپنے دوست احباب، جان سے پیاروں کو یہ دنیا چھوڑتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ الوداعی لمحوں میں ان کی ڈھارس بندھاتے ہوئے، اچانک منہ پھیر کر روپڑتے ہیں، بلک بلک کر رونےسے، آسماں کی طرف ہاتھ اٹھاکر گڑگڑاکر معافی مانگنے سے ہم جانے والے کو نامعلوم پر اسرار سفر پرروانہ ہونے سے روک نہیں سکتے ۔ ان کے چلے جانے کے بعد زندگی خالی خالی محسوس ہونے لگتی ہے۔ گھر میں بکھری ہوئی ان کی اشیا دیکھ کر وہ بہت یاد آتے ہیں۔ ہم ان کے لئے چھپ چھپ کر روتے اور بلکتے اس لئےہیں کہ ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحے بہت یاد آتے ہیں۔ اس نوعیت کی کیفیت ہم سب کی ہوتی ہے۔ ہم کٹھور نہیں ہوتے۔ ہم پتھر کے بنے ہوئے نہیں ہوتے۔ اب میں آپ کو ایک ایسی بات بتاتا ہوں جس کو سن کر آپ حیرت میں پڑ جائیں گے کہ پہلے کبھی ہم نے اس طرح کیوں نہیں سوچا تھا، ہمارے آخری لمحے بے حد تکلیف دہ اور دردناک ہوتے ہیں۔ اپنی جان سے پیاروں کو سفر آخرت پر روانہ ہوتے ہوئے دیکھ کر ایک لمحے کےلئے ہمیں خیال تک نہیں آتا کہ ایک نہ ایک روز ہمیں بھی اپنے پیاروں کی طرح یہاں سےکوچ کرنا ہے۔ ہمیں بھی آتی جاتی سانسوں کے ٹوٹنےکے عذاب سے گزرنا ہے۔ ہمیں چاہنے والے، ہم سے محبت کرنےوالے ہمارے آس پاس ہونگے مگر وہ سب ہمیں سفر آخرت پر روانہ ہونے سے روک نہیں سکیں گے۔ روتے بلکتے وہ ہماری طرف دیکھ رہے ہونگے اور ہم چلے جائیں گے۔ اس نوعیت کا خیال ہمیں کبھی نہیں آتا۔اپنے اطراف، اپنے ہم عمر، ہم عصر ساتھیوں کو سفر آخرت پر روانہ ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں مگر ہمیں کبھی خیال نہیں آتا کہ ایک روز ہمیں بھی سفر آخرت پر روانہ ہونا ہے۔ ہمارے اندر، ہمارے دماغ میں ایسا دفاعی سسٹم لگا ہوا ہے جو ہمیں کسی دوست احباب کی موت پر یقین دلاتا رہتا ہے کہ ساری دنیا کے لوگ مرجائیں گے مگر ہم نہیں مریں گے۔ ہمیں موت نہیں آئے گی۔
ایسی باتیں ہمارےبزرگ تب نہیں بتاتے تھے جب ہم نوجوان ہوتے تھے، جب ہم جوان ہوتے تھے۔ وہ ہمیں یہ نہیں بتاتےتھےکہ بچپن آتا ہے، گزر جاتا ہے۔ لڑکپن آتا ہے، گزر جاتا ہے، نوجوانی آتی ہے، گزر جاتی ہے۔ جوانی آتی ہے، گزر جاتی ہے۔ ادھیڑ عمر آتی ہے، گزر جاتی ہے مگر جب بڑھاپا آتا ہے، تب کبھی خالی ہاتھ واپس نہیں جاتا۔ بڑھاپا ہمیں اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ ہمارے بزرگ ہمیں نوجوانی اور جوانی کے عالم میں زندگی کاآخری پہر احسن طریقے سے گزارنے اور مسکراتے ہوئے ازلی سفر پر اطمینان سے روانہ ہونے کا ہنر نہیں سکھاتے تھے۔ زندگی کا الوداعی پہر بہت سونا سونا ہوتا ہے۔ طرح طرح کی بیماریاں ہمیں جکڑ لیتی ہیں۔ دن چھوٹے پڑ جاتے ہیں اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں۔ تنہائی ہمیں نگلنے لگتی ہے۔ اختتامی لمحوں کی اذیت ہم رفع نہیں کرسکتے مگر کسی حد تک آسان کرسکتے ہیں۔ اس کیلئےتیاری نوجوانی اور جوانی سے کرنی پڑتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کاکالم:ایسے ہوتے ہیں ’’بیانیے‘‘؟
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:جمہوریت کا حسن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.