Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»کراچی کی کہانی : امر جلیل کاکالم
امر جلیل

کراچی کی کہانی : امر جلیل کاکالم

ایڈیٹرفروری 6, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi habib bank
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے بزرگوں، بڑوں اور بوڑھوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ ایک مرتبہ پاکستان ہمیں مل جائے، اس کے بعد ہم انگریز سے گن گن کر اور چن چن کر بدلہ لیں گے۔ہندوستان کی حکومت انگریز نے ہم سے چھینی تھی۔ ہندوؤ ں سے نہیں۔ اس وقت ہندوستان پرہماری حکومت تھی جب انگریز بیوپاری بن کر ایسٹ انڈیا کمپنی بناکر ہمارے پاس آئے تھے۔ اس وقت تک ہندوستان پر حکومت کرتے ہوئے ہمیں تین چار سو برس ہوچکے تھے۔ ایسی باتیں پہلے کبھی میں نے پڑھی تھیں اور نہ کسی سے سنی تھیں۔ یہ میرے موکل کی اختراع ہے۔ میں اپنے موکل کی اختراع سے مکمل طور پر متفق ہوں۔ اس لیے آپ کو سنا رہا ہوں۔
یہ جو فرمائشی تاریخوں میں ہمیں پڑھایا جاتا ہے کہ ہندووں نے ہم پر بڑے ظلم کیے تھے،ستم ڈھائے تھے، قطعی غلط ہے۔ ہم نے پانچ سو برس ہندوستان پر حکومت کی تھی۔ ہم کبھی بھی ہندو حکومت کے ماتحت نہیں رہے تھے۔ ہمارے پس ماندہ رہ جانے کے اسباب کچھ دوسری نوعیت کے ہیں۔ بالم بن کرہم نے پانچ سو برس ہندوستان پر حکومت کی تھی۔ ہم خود کو ، فرداً فرداً، ہندوستان کا حکمراں سمجھتے تھے۔ حکمراں کو پڑھنے لکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ اسکول نہیں جاتے، کالج نہیں جاتے، یونیورسٹی نہیں جاتے۔ ایسے لوگ جب اقتدار سے محروم ہوتے ہیں تب حواس باختہ ہوجاتے ہیں۔ ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انگریز نے جب اقتدار ہم سے چھین لیا اور ہم بے بس ہوگئے تب ہم سے اور کچھ تو ہو نہ سکا، ہم نے انگریزوں کے قائم کردہ تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کردیا۔ اس کے برعکس ہندوئوں نے موقع محل کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انگریز سے دشمنی اپنی جگہ، ہندو تعلیم وتربیت میں بہت آگے نکل گئے۔ ہم پیچھے رہ گئے۔تاریخ سے پیچھا چھڑانا ممکن نہیں ہے ۔
دنیا بھرکے ممالک کی تاریخ میں کئی ایک واقعات یا طرز عمل ایک جیسا یا ملتا جلتا ہوتا ہے۔ ہم ایک ہی ماجرے کی بات کریں گے۔ گنتی کے چند ممالک کو چھوڑ کر دنیا بھرکے ممالک ملک گیری کی شدید خواہش کا شکار ہوتے ہیں۔ ممالک موقع کی تاک میں رہتے ہیں۔ موقع ملتے ہی دوسرے ملک پر دھاوا بول دیتے ہیں۔ ملک پر چابک دستی سے قبضہ کرلیتے ہیں۔ انگریز نے بے شمار چھوٹے بڑے ممالک پر قبضہ کرلیا تھا۔ انگریز کی مملکت ایک دور میں اسقدر وسیع تھی کہ ان کے زیر انتظام ممالک سےسورج کبھی بھی غروب نہیں ہوتاتھا۔ اگر انگریز کے زیر قبضہ ایک ملک میں سورج غروب ہوتاتھا، عین اسی وقت مملکت کے دوسرے کسی ملک میں سورج طلوع ہورہا ہوتا تھا۔ جس طرح ایک فرد مکمل طور پر اچھا یا مکمل طور پر برا نہیں ہوتا، عین اسی طرح قومیں مکمل طور پر اچھی،یا مکمل طور پر بری نہیں ہوتیں۔ انگریز جہاں بھی گئے،انہوں نے اس ملک کی کایا پلٹ دی۔ہندوستان ہم سے چھین لینے کے بعد انگریز نے ہندوستان کو صحیح معنی میں نکھارا، سنوارا، اسکے چھپے ہوئے دیدہ زیب پہلوئوں کو تلاش کیا ان کو نکھارا اور دنیا پر آشکار کرنے کے بعد دنیا کو حیران کردیا۔ جو ترقی یافتہ کام ہمارے بھائی بندوں مملوک، خلجی، تغلق، سید، غزنوی اور مغل پانچ سو برسوں میں کرکے دکھا نہ سکے انگریز نے دوسو برسوں کی حکومت کے دوران کرکے دکھا دیے۔ اتنے بڑے ملک کے دور دراز علاقوں میں دفن آثار قدیمہ کھوج نکالے۔ موہن جودڑو ہم نے نہیں، بلکہ انگریز نے ڈھونڈ کر،زمین سے نکال کر، یہاں کے حیرت انگیز تہذیب وتمدن کی کھوج لگاکر اقوام عالم کو متجسس کردیاتھا۔ سچ بات تویوں ہے کہ انگریز کی دریافت ہم سنبھال نہ سکے۔ آج ہم فخر سے موہن جو دڑو کسی کو دکھا نہیں سکتے۔ یونیسکو کی جانب سے موہن جو دڑو کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ملنے والے لاکھوں کروڑوں ڈالر نہ جانے کہاں غائب ہوجاتے ہیں۔ موہن جو دڑو مکمل طور پر نیستی اور نابودگی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
انگریز نے باغ باغیچے، محل محلات اور قلعے نہیں بنوائے۔ انگریز نے ہندوستان کو انتظامی نظام دیا۔ روڈ راستے بنے، مالیاتی نظام کو جدید سمت ملی۔ ملک بھر میں ریلوے کی پٹریاں بچھ گئیں۔ سب سے بڑھ کریہ کہ انگریز نے ہندوستان کو تعلیم وتدریس کے لیے وہ نظام دیا جو ان کے ہاں برطانیہ میں رائج تھا۔ اسی تعلیمی نظام نے ہمیں محمد علی جناح، کرم چند گاندھی، موتی لعل نہرو، جواہر لعل نہرو ، ابوالکلام آزاد ، چندر شیکھراور بھگت سنگھ جیسے لوگ دیئے۔ سبھاش چندربوس بھی انگریز کے تعلیمی نظام سے مستفید ہوئے تھے اور انگریز کےگلے پڑ گئے تھے۔ کہتے ہوئے اچھا نہیں لگتا ، مگر تاریخی حقیقت ہے پانچ سوبرس اقتدار میں رہنے کے باوجود ہم انگریز جیساکچھ بھی ہندوستان کو نہ دے سکے۔ سچ بات تویہ ہے کہ ایسے کام ہمارے بس کی بات نہیں تھی۔ ہم نے سات سوبرس اسپین پر حکومت کی تھی۔ آج وہاں نام ونشان بھی نہیں ہے، سوائے ایک الحمرا کے ۔
انگریز نے سندھ پر ایک سوسال حکومت کی تھی۔ سندھ میں خاص طور پرکراچی ان کو بہت اچھا لگاتھا۔ اٹھارہ سو تینتالیس سے لیکر انیس سو سینتالیس تک انہوں نے دل وجان سے کراچی کو ہوبہو لندن اور بامبے یعنی ممبئی جیسا بنانے کی کوشش کی تھی۔ ایک سوسال کے عرصے میں وہ بہت حد تک اپنی کوششوں میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اگست انیس سو سینتالیس میں انگریز جب ہندوستان کا بٹوارا کرکے چلے گئے، تب اپنے پیچھے کراچی کی صورت میں چھوٹا سا لندن ،چھوٹا سا ممبئی چھوڑ گئے۔ شہر میں ٹرام کی پٹریاں بچھی ہوئی تھیں۔ روڈ راستے ایسے کہ لگاتار مہینوں تک بوندا باندی اور بارش ہونے کے بعد سڑکوں پرپانی ٹھہرتا نہیں تھا۔ ڈبل ڈیکر بسیں، اینگلو اورینٹل طرز کی عمارتیں، راستوں پر درختوں کی قطاریں، فٹ پاتھوں پر خوبصورت بینچوں کی قطاریں سینما ہال، پارک پلے گرائونڈ۔ یعنی کھیل کے میدان۔ بٹوارے کے بعد کراچی ہمارے ہتھے چڑھ گیا ۔ اسکے بعد جو ہمارے جی میں آیا، ہم نے کراچی کیساتھ کیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم :پانچ سال کی تقدیر اور فقط ایک لمحہ!
Next Article میں حریم ہوں ۔۔حبیب الرحمٰن بٹالوی کی یاد میں : ڈاکٹر حریم طارق کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.