Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»زکریا یونیورسٹی کا ویڈیو سکینڈل : کیا مجرموں کو سزا ملے گی ؟ ۔۔ محمد مظہر چودھری
تجزیے

زکریا یونیورسٹی کا ویڈیو سکینڈل : کیا مجرموں کو سزا ملے گی ؟ ۔۔ محمد مظہر چودھری

ایڈیٹرمارچ 4, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ajmal mahaar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تعلیم کے فروغ کے ساتھ طلبہ کی کردار سازی کے لئے جامعات بنائی جاتی ہیں تاکہ ہمارا نوجوان معاشرے کا ایک مفید رکن بن سکے، مگر افسوس! آج ہمارے تعلیمی اداروں کی صورت حال روز بروز دگرگوں ہوتی چلی جا رہی ہے، کیوں کہ جب استاد خود ہی اخلاقیات سے عاری ہو تو وہ طالب علموں کی کیا تربیت کرے گا۔گزشتہ دنوں ملک کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل زکریا یونیورسٹی میں ایک افسوسناک سکینڈل سامنے آیا جس میں ایک طالبہ سے نہ صرف زیادتی کی گئی بلکہ اس کی فحش ویڈیو بنانے کے الزامات بھی سامنے آئے لیکن اس واقعہ کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس میں ایک استاد بھی ملوث پایا گیا۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سرائیکی کی طالبہ مرجان امین نے ویمن پولیس کو درخواست دی کہ وہ زکریا یونیورسٹی میں ایم اے سرائیکی (تھرڈ سمسٹر) کی طالبہ ہے۔ محمد علی رضا اس کا کلاس فیلو ہے، جس نے ایک سال قبل شادی کا جھانسہ دے کر اس سے تعلقات قائم کر لئے اور اس کی فحش ویڈیو اور تصاویر بنا لیں۔ملزم ایک سال تک ان ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اسے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور رقم بھی بٹورتا رہا، وہ یونیورسٹی میں پسٹل لے کر آتا تھا اور اسے اسلحہ دکھا کر ہراساں کیا جاتا، ملزم اسے اور اس کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ محمد علی رضا اور شعبہ سرائیکی کے پروفیسر محمد اجمل مہار کے آپس میں دوستانہ مراسم ہیں، بعدازاں محمد اجمل مہار نے بھی علی رضا کے پاس موجود ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔پروفیسر اجمل مہار نے اسے کہا کہ اس کے پاس اس کی علی رضا والی ویڈیو موجود ہے، اگر اس نے اس کے ساتھ تعلقات قائم نہ کئے تو وہ نقصان اٹھائے گی، اگر میری بات مان جاؤ گی تو میں تمہاری جی پی اے بڑھا دوں گا اور جاب بھی دلوا دوں گا، ملزم علی رضا اور پروفیسر اجمل مہار اسے گھر لے گئے جہاں پر اجمل مہار نے اسے ہراساں کیا ملزم علی رضا کے دوست تنزیل ،نشاط اور عثمان وغیرہ بھی اس بلیک میلنگ میں شامل رہے ہیں۔پولیس نے طالبہ کی اس درخواست کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔ بعدازاں 14روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد طالبات اور ان کے والدین خوف وہراس کا شکار اور یونیورسٹی کا تشخص بری طرح مجروح ہوا۔قابل افسوس امر یہ ہے کہ یہ تو ایک واقعہ تھا، جو منظر عام پر آیا، یونیورسٹی میں اس طرح کے بے شمار سکینڈل موجود ہیں، جن میں بیشتر طالبات اپنی عزت بچانے کی خاطر خاموش رہتی ہیں، تاہم کچھ نے شکایت کی تو ان کی شنوائی نہیں ہوئی اور برائے نام انکوائریوں کے بعد شکایات کو سرد خانے کی نذر کر دیا گیا۔زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا سکینڈل بھی سامنے آیا اس میں ملوث کرداروں کو سزا دینے کی بجائے معاملہ ختم کرنے کے لئے زور لگایا گیا اور ملوث طلباء کے مستقبل کے نام پر انہیں معافی دے دی گئی۔ طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث پروفیسر اجمل مہار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی شہرت اچھی نہیں ہے وہ ماضی میں بھی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔زکریا یونیورسٹی میں سمسٹر سسٹم کے آغاز کے بعد جنسی ہراسمنٹ کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ باپ کا درجہ رکھنے والے بعض استاد شیطانی روپ اختیار کر چکے ہیں، وہ طالبات کو فیل کرنے کی دھمکی دے کر تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرتے ہیں ماضی میں شعبہ سائیکالوجی ،انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، ابلاغیات، سوشیالوجی اور فزکس کے شعبوں میں طالبات کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایات سامنے آچکی ہیں۔طالبہ مر جان اور اس کے والد محمد امین کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں، مرکزی ملزم کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے اور وہ تفتیش پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ملزمان سے برآمد ہونے والی فحش ویڈیوز پولیس نے ضائع کر دی ہیں۔ ایس پی گلگشت جلیل عمران غلزئی نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے اور ملزموں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآپ کے پاس کوئی حل ہے؟ روزنِ دیوار سے / عطاء الحق قاسمی
Next Article نوشی گیلانی سے مکالمہ 1 ( بہاول پور کی یادیں ) ۔۔ سجاد پرویز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.