اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نجی نیوز چینل کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو 3 ماہ کے لیے آف ایئر کرتے ہوئے ان کے پروگرام پر 3 ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں ڈاکٹر شاہد مسعود کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے اینکر شاہد مسعود پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ دوسرے دن بھی پروگرام میں میرے کورٹ آفیسر کی تضحیک کی، میرے لاء آفیسر کی تذلیل کرنے کی آپ کی ہمت کیسے ہوئی، آپ اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں، آپ کا یہ کیا طریقہ ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ لگتا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود کو بڑوں کی نصیحت کا احساس نہیں، ہوسکتا ہے شاہد مسعود کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں جس پر اینکر شاہد مسعود کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی نے بہت سے پہلوؤں پر تحقیقات نہیں کی۔سپریم کورٹ نے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو 3 ماہ کے لیے آف ایئر کرتے ہوئے ان کے پروگرام پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔ وکیل شاہد مسعود نے کہا کہ عدالت کا احترام ضروری ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود نا صرف غیر مشروط معافی مانگنے کو تیار ہیں بلکہ اپنے ٹاک شو میں بھی غیر مشروط معافی مانگیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ یہ کہتے تھے مجھے پھانسی دیدی جائے تاہم ہم آپ کو پھانسی نہیں دیں گے، ہم آپ کی وڈیوزعدالت میں چلاتے ہیں، شاہد مسعود کی پکار پر ہی قاضی آیا تھا، ہر مظلوم کی پکار پر آئیں گے لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرامز میں جو کہا اس پر خود ہی اپنی سزا تجویز کر لیں۔
منگل, جولائی 21, 2026
تازہ خبریں:
- ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
- پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
- عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
- 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
- ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
- ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

