Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»مائیں ایک جیسی نہیں ہوتیں : امر جلیل کا کالم
امر جلیل

مائیں ایک جیسی نہیں ہوتیں : امر جلیل کا کالم

ایڈیٹردسمبر 2, 202517 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amar jalil
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سب مائیں ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ سب مائیں اپنے اپنے موڈ کی مالکن ہوتی ہیں۔ ایک عادت عام طور پر سب ماؤں میں مشترک ہوتی ہے۔ بچہ چاہے کتنا ہی بدتمیز اور بد دماغ کیوں نہ ہو۔ ماں اپنے بچے کو کبھی بھی بد دعائیں نہیں دیتی۔
ماؤں کے پاس بچوں کو دینے کے لئے دعاؤں کا بے شمار انبار ہوتا ہے۔ دعائیں دیتے دیتے مائیں اللہ سائیں کو پیاری ہوجاتی ہیں۔ مگر ان کے ہاں دعاؤں کا ذخیرہ کم نہیں ہوتا۔ دعاؤں کے بعد بچوں کو دینے کیلئے ماؤں کے پاس نایاب مشوروں کا بہت بڑا خزینہ ہوتا ہے۔ مشورے دیتے ہوئے اور نصیحتیں سناتے ہوئے مائیں کبھی نہیں تھکتیں ۔ مائیں بچوں کو دعائیں دیتے ہوئے اور نصیحتیں سناتے ہوئے اس دنیا میں آتی ہیں اور پھر بچوں کو دعائیں دیتے ہوئے اور نصیحتیں سناتے ہوئے اس دنیا سے چلی جاتی ہیں۔
ماں مجھے لگاتار دعائیں دیتی رہتی تھیں۔ ماں کو میری کچھ حرکتوں سے ڈر لگا رہتا تھا۔ وہ وسوسوں میں گم ہوجاتی تھیں۔ دعائیں دیتے ہوئے اکثر کہا کرتی تھیں، خدا تجھے بے رحم سرداروں سے بچاتا رہے، اپنی امان میں رکھے۔ سرداروں سے ماں کی مراد سکھ سردار نہیں ہوا کرتے تھے۔ وہ ہمارے اپنے سردار ہوا کرتے تھے، ایسے سردار جو اپنے علاقوں میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کھولنے نہیں دیتے تھے۔ پوسٹ آفس چلنے نہیں دیتے تھے۔ دوا دارو کے لئے کلینک کھولنے نہیں دیتے تھے۔ سرداروں سے ذرا سے اختلاف پر مزارعوں اور ہاریوں کی کھال کھینچوادی جاتی تھی۔ تھانوں پر پولیس ان کی پسند اور مرضی کی لگوائی جاتی تھی۔ کسی خدا کے بندےمیں اتنا دم خم نہیں ہوتا تھا کہ وہ انتخاب میں سرداروں اور ان کے ولی عہدوں کو ووٹ دینےسے انکار کرسکے۔
انتخابات میں سرداروں سے مقابلہ کرنے کا کوئی خواب بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔ کچھ سردار اس قدر جابر ہوتے تھے اور ہوتے ہیں کہ ان کے علاقے میں کوئی شخص آزادی سے سانس نہیں لے سکتا۔ عام آدمی کے دل میں ہیبت اور خوف پیدا کرنے کے لئےوہ اپنی گاڑیوں میں ٹرک اور ٹریکٹر کے ٹائر لگواتے تھے اور لگواتے ہیں اور کراچی اور کوئٹہ کی سڑکوں کو روندتے رہتے ہیں۔ میں نے ایک لاکھ مرتبہ ماں سے کہا تھا کہ ماں میں تمہارا ہونہار بیٹا ضرور ہوں، مگر اصل میں، میں کاکروچ ہوں۔ ماں تم نے پرائمری اسکول کے ٹیچر کے بیٹے کو جنم دیا تھا۔ پرائمری ٹیچر کے بیٹے بھگت سنگھ اور چندر شیکھر پیدا نہیں ہوتے۔ بچپن سے ان کو اپنے سائے اور پرچھائی سے ڈرایا جاتاہے۔ وہ معراج محمد خان نہیں ہوتے۔
میں نے دائی مائی رام پیاری سے تصدیق کرلی ہے۔ اس نے تصدیق کی ہے کہ میں کاکروچ پیدا ہوا تھا۔ ابھی تک کاکروچ ہوں۔ ایک مرتبہ استفسار کرتے ہوئے میں نے ماں سے پوچھا تھا، ’بھلا تم ہی بتادو ماں کہ ایک کاکروچ بھلا کیا انقلاب لاسکتا ہے؟ کسی قسم کی کوئی تبدیلی لاسکتا ہے؟ اڑتی ہوئی چڑیا کے پر گن سکتا ہے؟ ایک کاکروچ کچھ نہیں کرسکتا ماں۔ پریشر کے ساتھ ڈبوں میں بند دوائیں چھڑکنے سے ایک کاکروچ مر جاتاہے۔ ایسے ناکارہ کاکروچ کا نوٹس کوئی نہیں لیتا۔ ماں تیرا ڈر، خوف اور وسوسے بے معنیٰ ہیں۔ سنا ہے کبھی تم نے ماں کہ پولیس نے کبھی کسی کاکروچ کو گرفتار کیا ہو؟
ماں نے کہا تھا: تیرے سے پہلے میں نے رام پیاری دائی سے تصدیق کی تھی۔ رام پیاری نے مجھے بتایا تھا کہ تو پیدا تو کاکروچ ہوا تھا، مگر تو بے انتہا باتونی کاکروچ نکلا۔ تیری بکواسیں سنتے سنتے لوگ بھول گئے کہ تو کاکروچ تھا۔ لوگ تجھے ہلکا پھلکا سیاستدان سمجھ بیٹھے۔ کئی مرتبہ لوگوں نے تجھے انتخابات میں ووٹ دینے کی کوشش بھی کی تھی مگر تیری ضمانت ضبط ہوچکی ہوتی تھی۔
ماں کو زندگی بھر ڈر لگا رہتا تھا کہ مجھے سچ مچ کا چھوٹا موٹا اور لاوارث سیاستدان سمجھ کر سیاست کے مالک مہربان حاکمیت کے حاکم، سردار، وڈیرے، چوہدری، خان صاحب اور خان بابا میرا کچومر نہ نکال دیں ۔ اس لئے ماں مجھے چپ رہنے کا کہا کرتی تھی۔ ماں کو میں یقین دلواتا رہتا تھا کہ میں جمہوریت کے حوالے سے چاہتا تھا کہ لوگ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھیں اور ڈھول بجائیں، سنیں اور سنائیں، بولیں اور بولنے کی حمایت کریں۔ ماں غصہ سے کہا کرتی تھی: جمہوریت تیرے باپ داداؤں کی میراث نہیں ہے۔ جمہوریت کے مالک ہیں ہمارے والے سردار سائیں، سکھ سردار نہیں۔ تیری بکواس سنتے سنتے ایک روز سردار سائیں تجھے گم کرا دیں گے اور الزام ایجنسیوں کے گلے ڈال دیں گے۔ پھر میں بیوہ کیا کروں گی۔ تیرے جیسا کاکروچ بیٹا کہاں سے ڈھونڈکرلے آؤں گی؟
اس کے بعد ماں نے ایک مثال سے میرے چاروں طبق روشن کردئے۔ ماں نے بتایا تھا کہ ایک معاشرے میں ایک سو جاندار رہتے تھے۔ ان میں سے نوے جاندار گیدڑ اور دس جاندار شیر ہوتے تھے۔ تیری جمہوریت کے مطابق معاشرے پر حکومت نوے گیدڑ کرتے تھے، دس شیر نوے گیدڑوں کے ماتحت ہوتے تھے۔ اس دن سے مجھے چپ لگی ہوئی ہے۔

(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ماں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک نوٹی فکیشن کو قومی سانحہ بنانے کا نادر کارنامہ :سیدمجاہد علی کاتجزیہ
Next Article کیا سب ٹھیک چل رہا ہے ؟ ۔۔ مظہر عباس کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان اور ہجر کے 57 برس : دکھوں میں بھیگی ایک آواز کا احوال ۔۔ رضی الدین رضی کی جیون کہانی

دسمبر 5, 2025

ماں کا جانا ۔۔ دو گھروں کا سانجھا غم، دو دلوں کا ایک سا نوحہ : شزاد عمران خان کا پرسہ

دسمبر 1, 2025

اور اماں چلی گئیں ۔۔۔ ڈاکٹر خدیجہ وکیل کی یاد نگاری

نومبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.