کراچی : رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 51 برس تھی ۔عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔
عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971ء کو پیدا ہوئے ۔ وہ سیاستدان، براڈکاسٹر، شاعر اور مذہبی شخصیت تھے ۔انہوں نے 6 اگست 2010ء سے جیو نیوز پر دکھائے جانے والے اپنے پہلے شو عالم آن لائن کی میزبانی کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل پر ٹی وی پروگرام عالم اور عالم کی میزبانی کی۔ عامر لیاقت حسین نے 2002ء میں قومی انتخابات میں حصہ لیا اور متحدہ قومی موومنٹ کی وابستگی سے قومی اسمبلی میں نشست حاصل کی۔ انہوں نے 2007ء میں قومی اسمبلی کی رکنیت اور مذہبی امور کی وزارت سے استعفی دے دیا۔مارچ 2018ء میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اور تاحال پی ٹی آئی میں ہی تھے