جواں مرگ شاعر آنس معین بلے کی برسی 5 فروری کو منائی جا رہی ہے۔آنس معین 29 نومبر 1960ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ معروف شاعر اور سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ فخرالدین بلے کے صاحبزادے اور عارف معین بلے ، ظفر معین بلے ، علی معین اور انجم معین کے بھائی تھے۔ آنس معین نے کم عمری میں شاعری کا آغاز کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ایک بینک سے وابستہ ہو گئے۔ ان کی شاعری نے ان کے ہم عصروں کو چونکا دیا۔5 فروری 1985ء کو آنس معین نے ملتان ریلوے سٹیشن پر ٹرین کے آگے لیٹ کر جان دے دی ۔انہیں بہاولپور میں سپردخاک کر دیا گیا۔
فیس بک کمینٹ