Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: پی ڈی ایم کا ٹھٹھرتا انقلاب
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: پی ڈی ایم کا ٹھٹھرتا انقلاب

ایڈیٹردسمبر 7, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اُمید وہ شے ہے جو مرتے دم تک آنکھوں میں زندگی کی جوت جلاتی ہے، آس، یاس کا تضاد اور خواب زندگی کا دوسرا نام ہے۔ نظام ہو یا کاروبار حیات، مملکتوں کا وجود ہو یا زندگی کی کشمکش۔۔۔ سامان بہرحال اُمید ہی مہیا کرتی ہے۔
ہم شرمندہ ہیں، فلاں کے قاتل زندہ ہیں، ہم شرمسار ہیں، نہ جانے کس پستی کے شکار ہیں وغیرہ وغیرہ، یہ سب وہ جذباتی اظہار ہیں جو سانحہ سیالکوٹ جیسے ہر واقعے کے بعد سُننے کو ملتے ہیں۔
سلمان تاثیر کی کانپتی بے بس آواز آج بھی کانوں میں گونج رہی ہے کہ کس طرح وہ میڈیا سے شکوہ کُناں اور وضاحتیں دے رہے تھے کہ اُنھوں نے توہین مذہب نہیں کی۔
افسوس کس نے مانا کس نے دفاع کیا، قاتل نے دن دیہاڑے اسلام آباد جیسے شہر میں عدالت لگائی اور فیصلہ بندوق کی گولی نے سُنایا۔ وہ انتہاپسند معاشرے کا پہلا نشانہ تھے اور یوں پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔
کبھی مسیحی جوڑا تو کبھی کوئی اور، اور اب سر لنکن شہری جس کا قصور کیا تھا تاحال معلوم نہیں۔ فیصلہ کس نے کرنا تھا، انصاف کا ترازو ہجوم کے ہاتھ اور منصف درجنوں بے شناخت شہری۔
جب ریاست لاپتہ ہو جائے، آئین اغوا ہو جائے، قوم ہجوم بن جائے، طاقت ور بہرے، منصف اندھے اور دانشور گونگے ہو جائیں تو معاشرے مردہ اور روایتیں دفن ہو جاتیں ہیں۔
جو کچھ سیالکوٹ میں ہوا، اس کا سبب کیا ہے؟ آئین کی عملداری کا نہ ہونا، نمائندہ حکومت کی عدم موجودگی یا جمہوری رویوں کا فقدان۔۔۔ یہ سب عوامل غیر سیاسی معاشرے کو جنم دیتے ہیں جہاں طاقت ور اشرافیہ اپنی بقا کے لیے غیر سیاسی اور غیر عوامی گروہوں کا سہارا لیتی ہے۔
یہ غیر سیاسی طاقت کے چھوٹے چھوٹے مراکز بڑی بڑی مصلحتوں کو جنم دیتے ہیں اور یوں ریاست ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔ کمزور ریاست اور ناہموار معاشی نظام طبقاتی اور معاشرتی تفریق: یہ احساس محرومی، غم اور غصے کا سبب بنتے ہیں جبکہ چھوٹے واقعات بڑے سانحوں کا پتہ دیتے ہیں اور بے خبری المیہ بن جاتی ہے۔
سیالکوٹ میں مذہبی انتہاپسندی کا مظاہرہ تو ہوا ہی مگر سہارا معاشرتی ناہمواری نے بھی دیا۔ مذہبی جنونیت کا لبادہ اوڑھے بھوک، افلاس اور عدم انصاف بھی موت کی صورت رقصاں، وحشت ہر طرف ہر سُو اور ریاست کے آسیب زدہ، بوسیدہ کھڑکتے کواڑ۔۔۔ بقول شاعر "چھالے کی طرح صحرا میں مرا خاکستری گھروندا” ویرانہ بن رہا تھا۔
سیاسی جماعتیں اپنی بُنت میں، عسکری اشرافیہ اپنے مفاد کے لئے سرگرداں، حکمران سیاسی چالوں میں مصروف، عوام کے پاس مایوسی کے سوا کیا ہے۔
یہ سب چل ہی رہا تھا کہ پی ڈی ایم کے ’اہم اجلاس‘ اور نتیجے میں تین ماہ بعد انقلاب کی خبروں نے عوام کی رہی سہی امیدوں پر بھی برف ڈال دی۔ سردی کے موسم میں ٹھٹھرتے انقلاب کی خاطر بہار کے موسم کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ بھلا سیاسی جماعتیں نا ہوئیں سہ ماہی ڈرامے کی قسطیں ہو گئیں، عوامی ایجنڈا نئے سیزن کا ٹیزر اور انقلاب کی اگلی قسط کے منتظر عوام۔۔
پی ڈی ایم غیر واضح اور تضادات لیے عوام کے سامنے ہے۔ ن لیگ کی قیادت لندن میں اور باقی قیادت پاکستان میں خوبصورت ’سیاسی موسم‘ کی منتظر ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ن لیگ یا تو کسی ڈیل یا کسی ڈھیل کے باعث اس حکومت کو پورے پانچ سال دینا چاہتی ہے جبکہ موجودہ کانپتا سیاسی نظام کسی سہارے کا منتظر ہے۔
فوری انتخاب کا مطالبہ کرنے والی سیاسی جماعت اب حیلے بہانوں سے پانچ سال ختم ہونے کے انتظار میں ہے۔ میاں نواز شریف اپنے اور مریم نواز کے "عدالتی انصاف” تک انقلاب موخر کرنا چاہتے ہیں جبکہ اُن کی جماعت کے چند زعماء پارٹی میں "خاندانی عہدوں” سے متعلق شیر و شکر فیصلوں پر بھی زور دے رہے ہیں تاکہ اختلافات ختم ہوں اور جماعت کو کم از کم ایک سمت مل سکے۔
پی ڈی ایم کے حالیہ فیصلوں نے انقلاب کو تو سرد موسم میں ڈالا ہی ہے مگر پی ڈی ایم کے مستقبل پر بھی اوس ڈال دی ہے۔ پی ڈی ایم کے ٹھٹھرتے انقلاب کے سیزن میں چار ماہ باقی ہیں، عوام انتظار فرمائیں۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:پرویز خٹک کا بیان حکومت کی مکمل ناکامی کا اعلان ہے
Next Article الیکشن کمیشن فیصل واڈا کے خلاف کارروائی جاری رکھے: اسلام آبادہائی کورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.