ملتان : ملتان میں مشاعروں کی روایت بہت مستحکم ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملتان کے مشاعرے اب دنیا بھر میں اپنی پہچان کرارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار نامور شاعر اور دانشور افضل چوہان نے سخن ورفورم کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل کی 283ویں ادبی بیٹھک میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔محفل مشاعرہ میں ادیبوں،شاعروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سلیم نتکانی اور مہمان اعزاز مسیح اللہ جامپوری اور زمان کاوش تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاکرحسین شاکر نے کہاکہ افضل چوہان ہمیشہ سے ادبی بیٹھک کا حصہ ہیں اور آج ہم نے انہیں اس لیے زحمت دی کہ ہمارے نزدیک افضل چوہان شاعروں میں افضل ہیں۔رضی الدین رضی نے کہاکہ ادبی بیٹھک اورسخن ورفورم کا سفر تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور ہم ملتان میں نئی روایات قائم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خزاں رسیدہ معاشرے میں جہاں پھول سے بچوں کے چہرے بھی مرجھائے ہوتے ہیں بہاریہ مشاعرے کا انعقاد ہوا کے مخالف سمت چلنے کے مترادف ہے لیکن ہم ہوا کے مخالف چلنے کے ہی عادی ہیں۔اس موقع پر ثمر اقبال ،دانیال منصور،عابد غازل،فضاءشہوار،عدیل الرحمن عدیل،شہزاد عمران خان ،احمدعدیل ،یوسف سلیم قادری،لقمان ناصر،فیاض دانش،حبیب الرحمن بٹالوی،مرتضی زمان گردیزی،نوازش علی ندیم،رضی الدین رضی ،شاکر حسین شاکر، تحسین غنی اوروسیم ممتاز نے بھی کلام سنایا۔
فیس بک کمینٹ