اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر محمد سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیا۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر محمد سہیل علی خان وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
نوٹی فکیشن کے بعد محمد سہیل علی خان ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) انفارمیشن ڈیژون اپنے فرائض انجام دیں گے۔
(بشکریہ:ایکسپریس)
فیس بک کمینٹ