Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ اور عمران کے درمیان رابطہ کاری کا ذریعہ بن سکتے ہیں
اہم خبریں

علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ اور عمران کے درمیان رابطہ کاری کا ذریعہ بن سکتے ہیں

ایڈیٹرمئی 28, 20242 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کی زیر قیادت جماعت پی ٹی آئی کے درمیان رابطہ کاری کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔
عوامی سطح پر شعلہ بیاں رہنما کے طور پر مشہور علی امین وفاقی حکومت کے ساتھ اپنی بات چیت اور ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے دوران اچھے رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے دوران اور وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی باضابطہ بات چیت میں علی امین اپنے جارحانہ انداز کے بالکل برعکس رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
پیر کے روز وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر بجلی اویس لغاری کے ساتھ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست اور ان کی انتظامی ذمہ داری علیحدہ رہنا چاہئے اور انہیں آپس میں ملانا نہیں چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ ہمارا اداروں کے ساتھ کوئی ٹکراؤ نہیں، گورنر کی پالیسی سے بھی کوئی اختلاف نہیں، صوبے کے مسائل اور حقوق پر بات چیت کرنا ہوگی۔
کہا جاتا ہے کہ بند کمرے میں ہونے والی ملاقاتوں میں علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکام کو بھی یہی بات بتائی ہے۔ چند وفاقی اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ایک ذریعے نے وزیراعلیٰ کے پی کے طرز عمل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’وہ تعاون کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاد کے معاملات پر بات چیت میں مثبت انداز سے حصہ لے رہے ہیں اور کسی طرح کے تنازعے کی بات کرتے ہیں اور نہ بد زبانی کر رہے ہیں۔‘‘
گنڈا پور کی آرمی چیف سے اب تک کوئی بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے حال ہی میں اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ پشاور کے کور کمانڈر سے ملاقات کی تھی۔ ان کی وزیر داخلہ اور وزیر بجلی کے ساتھ صوبے میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی بحالی کے مسئلے پر بات چیت اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے اظہار کو ایک خوشگوار پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ممکن ہے یہ صورتحال پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کیلئے پریشان کن ہو اور ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جائے لیکن پیر کے روز ہونے والی پیش رفت نے علی امین گنڈا پور کے بارے میں اچھا تاثر قائم کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اور ایس آئی ایف سی سمیت وفاقی سطح کے اجلاسوں میں شرکت کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کو آرمی چیف کے ساتھ علیک سلیک کے علاوہ بھی بات چیت کا موقع مل سکتا ہے۔
صوبے کے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے علی امین کو عمران خان نے منتخب کیا تھا لیکن پارٹی میں شامل کچھ لوگ ان پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔
8؍ فروری کے الیکشن کے وقت عمران خان نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کیلئے کھڑے ہونے والے پارٹی کے ممکنہ امیدواروں کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ د یا جائے تاکہ علی امین گنڈا پور آسانی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بن سکیں۔
اُس موقع پر پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے اس نمائندے کو بتایا تھا کہ جو لوگ علی امین گنڈا پور کو قریب سے جانتے ہیں انہیں یقین ہے کہ سیاسی لحاظ سے وہ بہت ذہین ہیں اور جانتے ہیں کہ اپنی پارٹی کی سیاست اور اہم لوگوں کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھنا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسٹیبلشمنٹ علی امین گنڈاپور عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآج یوم تکبیر منایا جارہا ہے : ملک بھر میں عام تعطیل
Next Article وزیر اعلیٰ پنجاب صنعتوں کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.