Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, دسمبر 8, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈھک شکر پڑیاں کے عوام نے کرپشن کا پول کیسے کھولا ؟
  • تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں دو لڑکیوں کا قاتل رہا ۔۔طاقت اور دولت جیت گئی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • پاکستان اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پرحملے کرنے کے الزامات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار مسعود»عمار مسعود کا کالم : گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو
عمار مسعود

عمار مسعود کا کالم : گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو

رضی الدین رضیفروری 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran-khan nation address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہر گزرتا دن اس حکومت کی ہزیمت میں اضافہ کر رہا ہے۔ لوگوں کی نفرت ہے کہ بڑھتی جا رہی ہے۔ ہر روز مہنگائی کے نئے طوفان کا مژدہ عوام کا نصیب ہوتا ہے۔ ہر روز ان کی توہین کا نیا طریقہ یہ حکومت تلاش کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔ عوام کی بے بسی روز کا معمول ہے۔ اس حکومت کے مظالم پر ان کا ماتم اب روز کا وتیرہ ہے۔ یہ بات اب اہم نہیں ہے کہ یہ حکومت اب کتنے دن چلتی ہے۔ ون پیج والی قوتیں ساتھ ہیں کہ نہیں؟ بیساکھیاں ہٹ گئی ہیں یا ابھی بھی اس حکومت کے جسد خاکی کو اٹھائے ہوئے ہیں؟
لوگ اب اتنے پریشان ہو گئے ہیں کہ اب انہیں گلے شکوے کی مہلت میسر نہیں۔ وہ اس غریبوں کی قاتل حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ اس نجات کی قیمت چاہے کچھ بھی ہو، اس الم انگیز کیفیت سے نکلنے کا جرمانہ کچھ بھی ہو۔ لوگوں کی ہمت جواب دے گئی ہے۔ عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ لوگ خود کشتیوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ امن و امان گھر سے بازار تک تہہ و بالا ہو چکا ہے۔ اس حکومت سے عوامی نفرت اب عروج پر پہنچ چکی ہے۔
ہر گزرتا دن عوام کو نواز شریف کے دور حکومت کی یاد دلا رہا ہے۔ اس وقت کی یاد دلا رہے جب حکومت عوام کی فلاح کا سوچتی تھی۔ جب پٹرول کی قیمت عذاب نہیں لگتی تھی۔ جب بجلی کے بلوں سے گھروں میں ماتم کی کیفیت نہیں ہوتی تھی۔ جب ملک بھر میں میٹروز بن رہی تھیں۔ جب اورنج لائن بچھائی جا رہی تھی۔ جب ترقیاتی منصوبے لگ رہے تھے۔ جب لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی تھی۔ جب طالبعلموں کو وظیفے اور لیپ ٹاپ دیے جا رہے تھے۔ جب بیرون ممالک ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔
جب ڈالر کی قیمت سو روپے سے نیچے تھی۔ نئے ہسپتال، نئے سکول، کالج بن رہے تھے۔ عوام کی بات سنی جا رہی تھی۔ جب ہم اتنے مقروض نہیں تھے اور دنیا ہمیں سر عام بھکاری نہیں کہتی تھی۔ ہمارے وزیر اعظم کا باعزت استقبال ہوتا تھا۔ برابری کی بنیاد پر ڈائیلاگ ہوتا تھا۔ بیرون ملک دوروں کی کامیابی اس وقت صرف ایک سیلفی نہیں ہوتی تھی۔ اس وقت زمانے میں ہر روز کی بنیاد پر پٹرول، بجلی، اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا تھا۔ لوگ ایک بہتر پاکستان ایک بہتر مستقبل کی امید رکھے ہوئے تھے۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام پر یہ سازش بے نقاب ہوتی جا رہی ہے کہ کس طرح ایک منتخب حکومت کو چلتا کیا گیا۔ کس طرح ایک جج نے فرعون بن کر منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف فیصلے دیے۔ کس طرح زر خرید میڈیا اور بے ضمیر تجزیہ کار ایک سازش کے تحت نواز شریف کی حکومت کے خلاف صف آرا ہوئے۔ کس طرح ڈرائنگ روموں میں بیٹھ کر سگار کے کش لگاتے ٹھٹھے لگاتے اس ملک کے آئین کو پیروں تلے روندنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کس طرح جج، جرنیل اور جرنلسٹ کی ملی بھگت سے اس ملک کو برباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔
کس طرح اس معاشرے میں نفرت کو پروان چڑھایا گیا۔ کس طرح ننگی وڈیوز دکھا کر ججوں سے فیصلے لیے گئے۔ کس طرح عوامی نمائندوں کی تضحیک کی گئی۔ کس طرح انصاف کے ترازو کو اپنے مذموم مقاصد کے اپنی جانب جھکایا گیا۔ کس طرح اس معاشرے کو دوبارہ دہشت گردی میں نہلایا گیا۔ کس طرح ایک سوچے سمجھے طریقے سے ہر ملک میں اس وطن پاک کی عزت کو ایک کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے نیلام کروایا گیا۔ کس طرح اس سارے سماج کو ان دیکھی نفرت کی جانب دھکیل دیا گیا۔ہر گزرتے دن کے ساتھ اس حکومت کو لانے والوں کی شرمندگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حکومت کے اتحادیوں کی شرمندگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس حکومت سے ہاتھ ملانے والوں کی شرمندگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حکومت کے وزیر اعظم کے گھر کا خرچہ چلانے والوں کی شرمساری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حکومت کے ممبران اسمبلی شرمندگی سے نظریں اٹھا نہیں سکتے۔ کوئی اس حکومتی جماعت کا ٹکٹ قبول کرنے کو تیار نہیں۔ کوئی اس ناکامی کا وارث بننے کو تیار نہیں۔
نادیدہ دباؤ کے تحت چلنے والے چینلز میں کام کرنے والوں کے علاوہ کوئی ان کی نا اہلی کو برداشت نہیں کرپا رہا۔ پورے ملک کی سڑکوں، گلیوں، کوچوں، قصبوں اور شہروں میں جا کر پوچھ لیں کہ اس حکومت کی کارکردگی سے آپ کتنے مطمئن ہیں؟ اس حکومت نے عوامی فلاح کے لیے کیا کیا ہے؟ کیا آپ اس حکومت کو پھر ووٹ دیں گے تو ساری بات ایک لمحے میں واضح ہو جائے گی۔ کسی پروگرام، کسی وزیر کرام یا کسی تجزیہ کار کے عمیق تجزیے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ عوام اپنے لہجے میں وہ گفتگو کریں گے کہ لوگ اس حکومت کے انجام سے تھر تھر کانپنے لگیں گے۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگوں کی امید بڑھتی جاتی ہے کہ کسی طرح اس حکومت سے نجات ملے۔ عدم اعتماد ہو یا الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کا فیصلہ آئے، اس حکومت کے اپنے ارکان میں پھوٹ پڑے یا اتحادی روٹھ جائیں۔ اسمبلیاں ٹوٹیں یا پھر سینٹ میں کوئی جنبش ہو، اپوزیشن کا کوئی بڑا جلسہ ہو، پی ڈی ایم کا احتجاج ہو، مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ہو۔ جو بھئی ہو بس کسی طرح اس حکومت کے ظلم سے نجات ملے۔ غریبوں کے قاتلوں سے نجات ملے۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ان دشمنوں سے نجات نصیب ہو۔لوگ چھوٹے چھوٹے واقعات سے بڑی امیدیں لگا رہے ہیں۔ اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کے اکٹھ کو ذریعہ نجات جان رہے ہیں۔ لوگوں کو اس سے غرض نہیں کہ یہ حکومت کیسے جاتی ہے۔ وہ طریقہ جمہوری ہوتا ہے یا غیر جمہوری۔ لوگ بس اب نجات چاہتے ہیں۔ وہ اس حکومت کو اب ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کرنا چاہتے۔ وہ جانتے ہیں کہ یہ غریب کش حکومت کچھ اور دن ان پر مسلط رہی تو چیخیں تو نکل رہی ہیں اب گھر گھر سے جنازے بھی نکلنے شروع ہو جائیں گے۔ہر وہ حکومت جس کے خلاف عوامی نفرت اتنی بڑھ جائے، ہر وہ حکومت جس کے اتحادی اس کا ساتھ دینے میں شرمندگی محسوس کریں، ہر وہ حکومت جس کے ممبران اسمبلی اپنا منہ چھپاتے پھریں۔ ہر وہ حکومت جس کو لانے والے ہر روز اپنے اقدام پر تاسف کا اظہار کریں۔ ہر وہ حکومت جس کو لوگ ہر گھڑی جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دیں۔ ہر وہ حکومت بالآخر اپنے دردناک انجام کو پہنچتی ہے۔ جان لیجیے۔ معاملہ بہت دیر کا نہیں۔ بس اب گرتی ہوئی ریت کی دیواروں کو آخری دھکا دینے کی ضرورت ہے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا کالم : مسکان خان کا عورت مارچ
Next Article مراد سعید کا ریحام خان کے خلاف مقدمے کا اعلان
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ٹرمپ مودی "مْک مْکا” کے آثار : نصرت جاوید کا کالم

اکتوبر 24, 2025

ہائی برڈ نظام کی نو آبدیاتی جڑیں ، قائد اعظم سے بھٹو اور شہباز تک : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اکتوبر 4, 2025

وجاہت مسعود کا کالم :کوفہ کے قیدی اور تخت سے لپٹے دنیا زاد

اگست 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈھک شکر پڑیاں کے عوام نے کرپشن کا پول کیسے کھولا ؟ دسمبر 8, 2025
  • تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم دسمبر 8, 2025
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 8, 2025
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم دسمبر 8, 2025
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ ) دسمبر 7, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.