Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
  • ’کھلے مین ہول میں رات کو ہرگز مت گریں‘ ( شہلا رضا اور ان کے بچوں کی کہانی ) : وسعت اللہ خان کا کالم
  • ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • خاک صحرا پہ لکیریں اور اختلافی نوٹ : وجاہت مسعود کا کالم
  • کیا سب ٹھیک چل رہا ہے ؟ ۔۔ مظہر عباس کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار غضنفر»نیا پاکستان، پرانے کاریگر اور روحانی خاتونِ اوّل/عمار غضنفر
عمار غضنفر

نیا پاکستان، پرانے کاریگر اور روحانی خاتونِ اوّل/عمار غضنفر

رضی الدین رضیجولائی 29, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شہباز شریف کی مصلحت کوشی کسی کام نہ آئی۔ الیکشن میں عددی برتری حاصل کرنے کا خواب دیکھنے کی بجائے اگر وہ نوازشریف کے مزاحمتی بیانیے کا ساتھ دیتے تو شاید اپنی پارٹی کی عزّت کسی حد تک بچا پاتے۔ مرکز میں حکومت بنانا تو دور کی بات ہے، اب تو پنجاب کی صوبائی حکومت بھی ہاتھ سے جاتی نظر آتی ہے۔ نوازشرہف اب بادشاہ گروں کے کسی کام کے نہیں رہے۔ ان کا پاکستان آ کر گرفتاری پیش کرنا بھی اکارت گیا۔ اب تو وہ جیل سے چھٹکارا پانے کی سبیل ڈھونتے ہوں گے۔ ادھر الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں تقریباً سب سیاسی جماعتوں کی جانب سے موصول ہو رہی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی الیکشن کی شفافیت سے متعلق تحفظات کے باوجود جمہوری عمل کو برقرار رکھنے پر متفق ہیں۔ الیکشن کے نتائج متنازعہ سہی، مگر مثبت پہلو یہ ہے کہ عوام نے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتوں کو مسترد کر دیا۔ تحریکِ انصاف کے ووٹرز کی خوشی دیدنی ہے۔ سالوں سے عمران خان اور تحریکِ انصاف کی مدح سرائی کرنے والے اینکرز اور تجزیہ نگار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ عمران خان صاحب کی الیکشن کے بعد کی گئی تقریر کی خوب پذیرائی ہوئی ہے۔ چائنا ماڈل پر تعمیر کردہ مدینہ کی فلاحی ریاست یقیناً دیکھنے کی چیز ہو گی۔ چین خوش ہے اور امریکہ ناراض۔ امریکہ کی انڈیا سے قربت کے بعد پاکستان اور امریکہ کے بیچ بڑھتے فاصلوں اور روس چین بلاک کی جانب التفات کے نتیجے میں سیاسی سطح پر ایسی تبدیلی اظہر من الشمس تھی۔ تحریکِ انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاءونٹ سے چینی زبان میں پہلا ٹویٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر تعلقات باہمی مفادات کی بنیاد پر استوار ہوتے ہیں۔ دیکھیے پاکستان کے لیے یہ تبدیلی کس حد تک سود مند ثابت ہوتی ہے۔
مگر اس الیکشن سے قبل کے عرصے میں ہماری عوامی وکیبلری میں دو اصطلاحات کا اضافہ ہوا۔ پولیٹیکل انجینئرنگ، یعنی ایسی دھاندلی جو کہ ہوتی ہے مگر نہیں ہوتی۔ اور ہابرڈ وار، یعنی ایسی جنگ جو کہ نہیں ہوتی مگر پھر بھی ہوتی ہے۔ آنے والی حکومت طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھنے کی شہرت کی حامل ہے۔ یعنی ہمارے سٹریٹیجک اثاثے بھی اب ایٹمی اثاثوں کی مانند محفوظ ہاتھوں میں ہوں گے۔ مگردیکھیے کہ یہ پاک ایران سرحد پر مضبوط ہوتی داعش کے مقابلے میں ہمارے کس حد تک مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
نئی حکومت کے قیام کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔ حکومت بنانے کے لیے آزاد اراکین اور چھوٹی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے تحریکِ انصاف کو کچھ وزارتیں اور عہدے بھی قربان کرنا پڑیں گے۔ جہانگیر ترین کا تیارہ ایک بار پھر کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔ جہانگیر ترین اور شاہ محمود کے درمیان اختلافات بھی اس دوران مزید کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ معاشی بحران سے نمٹنا نئی حکومت کی اوّلین ترجیح ہو گی۔ اور یقیناً یہ چیلنج تحریکِ انصاف کی حکومت کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ثابت ہو گا۔ وعدوں اور دعووں کی فراونی، بہترین پالیسی سازی اور اس پر عمل سےمتعلق سنجیدہ کوششوں کی متقاضی ہے۔ دوسری جانب عمران خان کے اردگرد کرپٹ روا یتی سیاست دانوں کی موجودگی کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے دعوے کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں حائل نظر آتی ہے۔
ایک کالم نگار کا یہ دعویٰ نظر سے گزرا ہے کہ عمران خان کی کامیابی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وظائف کا ثمر ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کا ہے کہ خان صاحب کے ایک انتخابی جلسے میں ان کے قتل کے لیے سات شوٹرز موجود تھے جن میں سے چار افغانی اور تین پاکستانی تھے۔ مگر بشریٰ بی بی کے وظائف کی بدولت وہ عمران خان کا کچھ نہ بگاڑ سکے۔ ہمارے لیے کس قدر اعزاز کی بات ہے کہ ایک ایسی روحانی ہستی ہمارے ملک کی خاتون اوّل بننے جا رہی ہے۔ امکان غالب ہے کہ ہمارے بہت سے قومی مسائل کا حل تو ان وظائف سے ذریعے ہی نکل آئے گا۔ بلکہ امید کرتے ہیں کہ غیر ملکی دوروں کے دوران بشریٰ بی بی اپنے جملہ موکلین کی فوجِ ظفر موج کے ساتھ کپتان کے ہمراہ ہوں گی جس کی موجودگی غیر ملکی سربرااہان کو اپنے قابو لا کر ان کو پاکستان دوست ایجنڈا اختیار کرنے پر مجبور کر دے گی۔ ویسے بھی ملکی حالات جس نہج پر ہیں، ان کا کسی روحانی امداد کے بغیر بہتر ہون پانا بعید از قیاس ہے۔
آزاد اراکین اور اتحادیوں کی بیساکھیوں پر قائم اس نئی حکومت کو مسائل کا انبار اور ایک مضبوط اپوزیشن تحفے میں ملے گی۔ نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے پرانےکاریگر ہی دستیاب ہیں۔ دعا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کے اقدامات ملک اور عوام کی بہتری کا باعث بنیں۔ ان کے ووٹرز نے ابھی سے بہت سارے خواب آنکھوں میں سجا لیے ہیں۔ خوابوں تعبیر کا حاصل نہ ہو پانا سیاسی عمل پر سے ان کے یقین کے متزلزل ہونے کا باعث ہو گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقیدی عورتیں: دیوار پر دستک: نرم گرم / زاہدہ حنا
Next Article فلم جھنجھنا کا ایک ریویو : بات سے بات / وسعت اللہ خان
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 4, 2025

کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم

دسمبر 4, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی

دسمبر 4, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 4, 2025
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم دسمبر 4, 2025
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی دسمبر 4, 2025
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم دسمبر 4, 2025
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری دسمبر 3, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.