Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک
  • اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • بحرین کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم: ظاہر جعفر کا پچھتاوا
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: ظاہر جعفر کا پچھتاوا

ایڈیٹرجنوری 24, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna mufti logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نور مقدم کیس کی سماعت ہوتی ہے۔ گتھیاں سلجھتی ہیں، بات الجھتی ہے اور گرہ پہ گرہ پڑ کے گنجل در گنجل ایک ایسی کہانی نظر آتی ہے جس کا انت بظاہر سب کو نظر آرہا ہے لیکن فی الحال سب اسی خیال میں بیٹھے ہیں کہ شاید انصاف، شاید انصاف۔
عثمان مرزا کیس میں جو ڈرامائی موڑ آیا ہے اس سے ہمارے معاشرے کی بھیانک شکل، سٹیٹس کو کا ظالمانہ نظام، شریف آدمی کی کمزوری اور بدمعاش کی بد معاشی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
یہ کھل کر سامنے آنا کا محاورہ بھی خوب ہے۔ عبارت چاہے جلی حروف میں لکھی جائے چاہے بارہ کے فونٹ میں، بات تو وہی ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وطن عزیز میں طاقتور بے جھجھک جرم کرتا ہے کیونکہ اسے علم ہے کہ وہ سزا کے پھندے سے بہت آرام سے نکل جائے گا۔
قانون کے بارے میں ایک جملہ کبھی کان میں پڑا تھا کہ قانون ایک ایسا جال ہے جسے بڑی مچھلی توڑ کے نکل جاتی ہے اور چھوٹی مچھلی، اس میں پھنس جاتی ہے۔
اس قسم کے جملے سننے میں بہت ڈرامائی لگتے ہیں لیکن جب انسان اپنی عمر کی چوتھی دہائی میں کھڑا ہو اور یہ جملے حقیقت کی شکل میں اس کے چاروں طرف موجود ہوں تو ایک عجیب طرح کی مایوسی گھیر لیتی ہے۔
عثمان مرزا کیس میں شناخت سے منکر ہونے والے کسی انصاف کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک دنیا عدالت کے اندر ہے اور ایک دنیا اصل دنیا ہے۔ اصل دنیا میں طاقتور جب جرم کرتا ہے تو وہ غلطی تصور ہوتی ہے جسے نظر انداز کر دینا ہی بہتر ہوتا ہے لیکن کمزور جب غلطی کرتا ہے تو وہ جرم ہوتا ہے ایک ایسا جرم جسے نظر انداز کرنے سے پورے معاشرے کی بنیادیں ہلنے لگتی ہیں۔
ایک عورت، ساری دنیا کے ساتھ دینے کے باوجود ملزم کو سزا نہیں دلوانا چاہتی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ یہ سزا وہ کسی کو نہیں بلکہ خود اپنے آپ اور اپنے خاندان کو دے گی۔
افسوس در افسوس تب ہوتا ہے جب ہر پیشی پہ ظاہر جعفر کبھی وہیل چیئر اور کبھی سٹریچر پہ عدالت میں حاضر ہوتا ہے۔ چکرایا ہوا عدالتی نظام مزید بھونچکا ہوتا ہے۔ دیکھنے والوں کو بہت دور تک کی تصویر نظر آرہی ہے۔
کیا ظاہر جعفر واقعی اس قدر بیمار اور ذہنی طور پہ منتشر ہے؟ اپنے چاروں طرف نظر ڈالیے، وہ تمام افراد جو اپنی طاقت کے زعم میں پھر رہے ہیں کبھی ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ تو آئے، ایسی ہی کیفیت طاری ہوتی ہے۔
نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر جسے عدالت پیشی کے موقع پر سٹریچر پر لایا گیا
یہاں بات امارت غربت سے زیادہ اس ذہنی کیفیت کی ہے جس میں پاکستانی مرد مبتلا ہے، جو مرنے کے بعد بھی نور کی جان بخشنے پہ تیار نہیں۔ مجھے عدالت میں ظاہر جعفر وہیل چیئر پہ بیٹھا یا سٹریچر پہ پڑا نظر نہیں آتا بلکہ یہ ہمارا سٹیٹس کو ہے، جسے جب مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے تو سو حیلے بہانوں سے بچ نکلنے کی کوشش کرتا ہے۔
عثمان مرزا کا چہرہ ذہن سے محو ہو سکتا ہے تو کیا ظاہر کی مدد کو کوئی قانونی نکتہ نہیں آئے گا؟ نور کے والد کب تک پیروی کریں گے؟ آخر ایک دن تھک جائیں گے۔
یہ تھکے ہوئے لواحقین، یہ ہم جیسے منمناتے ہوئے ان کے حق میں بولنے والے، اور یہ قانونی نکتے، باریکیاں اور شقیں جن میں پھنسنے والے کبھی معاشرتی انصاف کی شکل نہیں دیکھ پاتے۔
ظاہر جعفر کے پچھتاوے سے اگر ایک بھی نوجوان کو یہ سبق مل جائے کہ کسی عورت کو قتل کرنے (انسان میں نے اس لیے نہیں لکھا کہ فی الحال ہمارے ہاں عورت اور انسان میں بہت فرق ہے) کے بعد اتنی آسانی سے بھاگا نہیں جا سکتا تو شاید یہ اندھا غصہ جو صرف مردوں کو ہی آتا ہے اور یہ جنون جو صرف مرد کے دماغ پہ ہی سوار ہوتا ہے، بہت حد تک قابو میں آجائے لیکن کیا وہ واقعی پچھتا رہا ہے؟
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : طالبان تاوان لینے اوسلو پہنچ گئے
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:نظام کہنہ میں انقلابی تبدیلیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی

مئی 10, 2026

خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

مئی 10, 2026

اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

مئی 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی مئی 10, 2026
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک مئی 10, 2026
  • اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت مئی 10, 2026
  • بحرین کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ مئی 10, 2026
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی مئی 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.