Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم
  • بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : اگر انتخابات نہ ہوئے تو۔۔۔
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : اگر انتخابات نہ ہوئے تو۔۔۔

ایڈیٹرجنوری 10, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna-mufti.jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے گھر میں ایک کتاب ہوا کرتی تھی، ’اگر مجھے قتل کیا گیا۔۔۔‘ جب تک یہ کتاب پڑھی نہیں تھی تو اس کے متن کے بارے میں قیاس کرتی رہتی تھی۔
لگتا یہی تھا کہ عمران سیریز کی طرح کوئی جاسوسی ناول ہو گا اور یہ کسی سپیشل ایجنٹ کی کہانی ہو گی۔ اس وقت تک صاحب کتاب کو پھانسی ہو چکی تھی اور ان کی پارٹی کو ہر طرح کے حربے استعمال کر کے تتر بتر بھی کر دیا گیا تھا۔
نصف صدی کے قریب وقت گزر چکا، اس دوران ایک سابق وزیراعظم کو قتل کیا گیا، ایک دوسرے صاحب بال بال مقتول ہو نے سے بچے پھر رہے ہیں اور تیسرے کال کوٹھڑی میں بیٹھے اپنی کتاب کا مسودہ سوچ رہے ہیں۔
اس دوران ہوا یہ کہ ہم جہاں کھڑے تھے وہاں سے بھی بہت نیچے کھسک گئے۔ ہر شعبہ زندگی میں گرتے گرتے صفر کے دوسری طرف پہنچ گئے۔ تاریخ کا نازک موڑ آج بھی ہماری راہ میں حائل ہے اور ہم ایک بے یقینی کی کیفیت میں کھڑے ہیں۔
ساری بات شروع ہوئی سینیٹر صاحب کی درخواست سے کہ صاحب انتخابات ذرا کچھ مہینے آگے کھسکا لیجیے۔ بظاہر یہ ایک بے ضرر سی خواہش ہے، کچھ وجوہات ہیں اور بڑی معصومیت سے، فقط دو چارماہ کی بات ہے، کہہ کے یہ فرمائش نما قرارداد پیش کر دی گئی۔
سننے والے اسی معصومیت کو دیکھ کے لرز گئے۔ بات یہیں سے شروع ہوتی ہے۔ ایک گمنام فرد، معصوم خواہش اور سادہ سی فرمائش، چند ماہ کی تاخیر، چند روز کا تعطل اور تاریخ کے دھارے کا رخ ایسا بدلتا ہے کہ ہم برسوں کے لیے ایسے چکر میں پھنس جاتے ہیں کہ نسلیں خراج ادا کرتی ہیں۔
یہ قرارداد 97 ممبرز کے سینیٹ میں اس وقت منظور ہوئی جب فقط 14 لوگ موجود تھے اور ایک ممبر کی مخالفت کے باوجود فٹافٹ منظور ہو گئی۔ دیکھنے والے اس اتفاق پہ بھی غش کھا گئے۔
بھٹو صاحب کی کتاب کا سرورق ہی اصل مسودہ تھا ’اگر مجھے قتل کیا گیا۔۔۔‘ عوامی لیڈر جانتا ہے کہ جب ایسے قدم اٹھائے جاتے ہیں تو اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔ قتل کرنے والا اصل میں خودکشی کرتا ہے مگر یہ شعور اسے نہیں ہوتا۔
میری ناقص معلومات کے مطابق قیام پاکستان سے آج تک ہونے والے 11 انتخابات میں سے تین، 1985، 1997 اور 2008 کے انتخابات اسی فروری کے ظالم مہینے میں ہوئے تھے۔ موسم تب بھی ایسا ہی سرد ہوتا تھا۔
ہمارے ملک میں جیسی جمہوریت چل رہی ہے سب ہی جانتے ہیں، لیکن بہرحال جمہوریت ہے۔ عوام کو ایک تسلی تو ہے کہ ہماری رائے کا اتنا خوف ضرور ہے کہ نام کے ہی سہی، جمہوری ادارے کام کر رہے ہیں۔
رہی بات سکیورٹی صورت حال کی تو وہ اسلام آباد ہی کے ایک ادارے کے مطابق پچھلے برس سے 60 فی صد زیادہ بری ہے اور سال 2023 میں 600 سے زائد مسلح حملے ریکارڈ کیے گئے۔ اگر حالات اس نہج پہ جا رہے ہیں تو تاخیر کی صورت میں بھی راوی چین تو لکھنے سے رہا۔
جو کام انتخابات کو آگے کر کے نگران سیٹ اپ سے کرانے ہیں، وہی کام انتخابات کے ذریعے آنے والے بھی کر ہی دیں گے، گھبراہٹ کس بات کی ہے؟
نومبر میں ہونے والے انتخابات اب اگر فروری میں نہ ہوئے تو بہار آجائے گی۔ بہار میں اگر کسی شاعر نے درخواست دے دی کہ ’بہار آئی تو جیسے یک بار لوٹ آئے ہیں پھر عدم سے۔۔۔‘ تو پیارے بچو! انتخابات ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔
صاحبو! انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی کرائیے، اگر نہیں بھی کروائیں گے تب بھی ہم بھٹو صاحب کی طرح ’اگر انتخابات نہ ہوئے۔۔۔‘ لکھنے کے سوا کر ہی کیا سکتے ہیں۔
بس آپ بھٹو صاحب کے ولن سے سبق لیجیے اور انتخابات کرائیے، بسم اللہ کیجیے، فتح آپ کی ہی ہو گی۔
(چاہے قسم اٹھوا لیجیے۔)

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتخابات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں
Next Article فرانس میں پہلی بار ہم جنس پرست وزیر اعظم مقرر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جرمنی کے انتخابات۔۔۔ نسل پرست اور انتہاپسند ووٹروں میں اضافہ

فروری 25, 2025

ایم یو جے انتخابات : شہادت حسین ، صدر ،مظہر خان جنرل سیکریٹری منتخب : مجلس عاملہ پر منصور عباس کا پہلا ، ناصر ظہیر کا دوسرا نمبر

فروری 6, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : نئے انتخابات ملکی مسائل کیسے حل کریں گے ؟

اگست 5, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 27, 2026
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم جولائی 26, 2026
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم جولائی 26, 2026
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 26, 2026
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم جولائی 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.