Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»حامد میر کا تجزیہ : کرنل صوفیہ قریشی آؤٹ سائڈ کیوں؟
تجزیے

حامد میر کا تجزیہ : کرنل صوفیہ قریشی آؤٹ سائڈ کیوں؟

ایڈیٹرمئی 15, 202530 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
colonel sofia quraishi india
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کرنل صوفیہ قریشی کا تعلق بھارتی فوج کی سگنل کور سے ہے۔ بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہونے والی کرنل صوفیہ قریشی کو اس وقت اچانک شہرت ملی جب انہوں نے 7مئی کو بھارتی ایئر فورس کی ونگ کمانڈر وائیومیکا سنگھ کے ہمراہ ایک پریس بریفنگ میں پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کا اعلان کیا۔ بھارتی فوج نے دو خواتین کو اپنا ترجمان بنا کر عالمی میڈیا میں خاصی توجہ حاصل کی۔ کرنل صوفیہ قریشی کا تعلق ایک مسلمان خاندان سے تھا لہٰذا عالمی میڈیا میں یہ پیغام بھی دیا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوتا۔ کرنل صوفیہ قریشی کے والد بھی بھارتی فوج میں خدمات سرنجام دے چکے ہیں اور ان کے خاوند کرنل تاج الدین کا تعلق بھی بھارتی فوج سے ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی نے آپریشن سندور کے متعلق سچ بولا یا جھوٹ؟ آپریشن سندور میں واقعی دہشت گردوں کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا یا بے گناہ عورتوں اور بچوں کو خون میں نہلایا گیا؟ ان سوالات کے جواب ٹھوس شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی فوج نے اس آپریشن میں پاکستان کی بے گناہ سول آبادی پر حملہ کیا اور مساجد پر میزائل مارے۔ بہاولپور، مریدکے اور مظفر آباد کی مساجد کو تباہ کر کے ایک مسلمان فوجی افسر سے یہ اعلان کرایا گیا کہ ہم نے دہشت گردوں پر حملہ کیا ہے پاکستان کی فوج پر حملہ نہیں کیا۔ چند دن تک تو کرنل صوفیہ قریشی کی بھارت میں بڑی واہ واہ ہوئی لیکن جب بھارت نے پاکستان کے فوجی اڈوں پر حملہ کیا تو پاکستان کے جوابی حملوں نے بھارتی حکومت کے ہوش اڑا دیئے۔ پاکستان ایئر فورس، آرمی اور نیوی نے مل کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ بھارت نے امریکہ سے مداخلت کی درخواست کی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کا اعلان کر دیا۔ یہ سیز فائر صرف بھارتی میڈیا نہیں بلکہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کیلئے بھی کسی ذہنی صدمے سے کم نہ تھا کیونکہ انہیں تو یہ بتایا گیا تھا کہ آپریشن سندور کا نتیجہ پاکستان کے خاتمے پر ہو گا۔ آپریشن سندور کے بعد پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آیا اور بھارت کی ساکھ دنیا بھر میں مجروح ہوئی۔ وہ بھارت جو ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر امریکہ سمیت کسی بھی تیسرے ملک کی ثالثی کو مسترد کر دیتا تھا اس بھارت کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات ہزیمت کا باعث بن رہے تھے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دعویٰ کر رہے تھے کہ پاکستان نے سیز فائر کیلئے بھارت سے رابطہ کیا لیکن ٹرمپ نے بار بار بتایا کہ سیز فائر تو انہوں نے کرایا بلکہ سعودی عرب کے دورے کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ عنقریب پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو ڈنر پر اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹرمپ کے بیانات نے مودی کو ایک مذاق بنا دیا لہٰذا بی جے پی اور آر ایس ایس نے پہلے تو بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کے خلاف گالی گلوچ کا طوفان برپا کیا اور پھر ان کا اگلا نشانہ کرنل صوفیہ قریشی بن گئیں۔ جس خاتون فوجی افسر نے آپریشن سندور کی کامیابی کا اعلان کیا اسی خاتون افسر کو بی جے پی کی قیادت نے دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا۔ کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف سب سے قابل مذمت تقریر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ نے کی۔ انہوں نے پیر کو اندور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کے ویژن کی بہت تعریف کی اور کہا کہ مودی جی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کا اعلان ان کی ایک بہن سے کرایا جس نے پوری دنیا کو بتایا کہ ہم نے دہشت گردوں کو ان کے گھر میں گھس کر مارا۔ کنور وجے شاہ آٹھ مرتبہ مدھیہ پردیش اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور بی جے پی کے اہم رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی اس تقریر کیخلاف سب سے پہلا اعتراض بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی نے کیا جس کے بعد کانگریس نے مطالبہ کیا کہ کنور وجے شاہ کو مدھیہ پردیش کی کابینہ سے نکالا جائے۔ بھارتی میڈیا میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کرنل صوفیہ قریشی کو ایک دو بریفنگز کے بعد منظر سے ہٹا دیا گیا۔ جس بریفنگ میں بھارت کی تینوں مسلح افواج کے آپریشنل سربراہوں نے ملفوف انداز میں اپنے نقصانات کا اعتراف کیا اس میں تو کرنل صوفیہ قریشی موجود ہی نہ تھیں پھر اس مسلمان خاتون افسر کو مذہبی امتیاز کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟ بہرحال کنور وجے شاہ پر اتنی زیادہ تنقید ہوئی کہ صرف چوبیس گھنٹے کے اندر موصوف نے کرنل صوفیہ قریشی سے ناصرف معافی مانگ لی بلکہ یہ بیان بھی دیا کہ میں سسٹر صوفیہ کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ اس معافی کا اب کوئی فائدہ نہیں کیونکہ بھارت کے سوشل میڈیا پر کرنل صوفیہ قریشی کے ساتھ ساتھ ان کی ایک جڑواں بہن کی بھی توہین کی جا رہی ہے جو فیشن ڈیزائنر ہیں۔ کنور وجے شاہ کے نفرت انگیز بیان نے بی جے پی کی مسلمان دشمنی کا ایک اور ثبوت فراہم کیا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کی پاکستان سے دشمنی کی اصل وجہ یہ نہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے اڈے ہیں۔ پاکستان تو 1947ء میں دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس جس اکھنڈ بھارت کے نظریے پر یقین رکھتی ہیںیہ نظریہ 1937ء میں ہندو مہاسبھا کے لیڈر ساوارکر نے پیش کیا تھا جو مسلمانوں اور مسیحیوں کو ’’آئوٹ سائڈرز‘‘ قرار دیتا تھا۔ ساوارکر کے اکھنڈ بھارت میں قیام امن کی واحد ضمانت یہ ہے کہ مسلمان اور مسیحی اپنا مذہب چھوڑ کر ہندو بن جائیں۔ ظاہر ہے کہ اس نظریے کے ماننے والے صرف پاکستان کے نہیں بلکہ بھارت کے ہر مسلمان اور مسیحی کے دشمن ہیں لہٰذا کرنل صوفیہ قریشی جیسے مسلمان بھارتی ریاست کی جتنی بھی خدمت کر لیں لیکن کنور وجے شاہ جیسے دیش بھگت انہیں دہشت گرد ہی کہیں گے۔ ظاہر ہے کہ بھارت کے تمام ہندو کنور وجے شاہ جیسے متعصب اور منافق نہیں ہیں لیکن ان تمام مسلمان دشمنوں کا لیڈر نریندر مودی ہے۔ آپریشن سندور کی ماسٹر مائنڈ کرنل صوفیہ قریشی تھی اور نہ ہی وکرم مسری تھے۔ ماسٹر مائنڈ تو مودی تھے اس آپریشن کی ناکامی کے ذمہ دار بھی مودی ہیں کیونکہ اس آپریشن کی بنیاد ایک جھوٹ پر رکھی گئی۔ پہل گام کے حملے کی ابھی تک تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں لیکن مودی نے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیکر آپریشن سندور کا اعلان کر دیا۔ یہ آپریشن ناکام ہوا تو مودی نے ٹرمپ کے ذریعہ سیز فائر کرادیا لیکن اب وہ دوبارہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ہمیں ناں تو پہلے مودی سے خیر کی توقع تھی اور نہ ہی آئندہ کسی خیر کی توقع ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اگر مودی جیسے لوگ اقتدار میں ہیں تو یہ امن قائم نہیں ہو گا۔ مودی جیسے لوگ صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ بھارت کے ہر مسلمان اور مسیحی کیلئے خطرہ ہیں کیونکہ یہ ان دونوں مذاہب کے پیروکاروں کو ’’آئوٹ سائڈرز‘‘ سمجھتے ہیں۔ کرنل صوفیہ قریشی جیسے بھارتی مسلمان ہمدردی کے مستحق ہیں جب تک بی جے پی اور آر ایس ایس اپنی انتہا پسندانہ سوچ نہیں بدلتی کرنل صوفیہ قریشی بھارت میں ایک آئوٹ سائڈر ہی رہے گی۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تجزیہ حامد میر کرنل صوفیہ کرنل صوفیہ قریشی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : جنگ اور جنگل
Next Article پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 23, 2026

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

ٹرمپ کا دھمکی آمیز لب و لہجہ اور بے چینی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

مارچ 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم جون 10, 2026
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.