Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر عبادت بریلوی نے کیا دیکھا ؟ وجاہت مسعود کا کالم
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام
  • بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر
  • معروف پبلشر ، ڈرامہ نگار اور صحافی بی اے جمال رخصت ہو گئے
  • بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»نواز نثار اختلافات اور فارورڈ بلاک کی تیاریاں ۔۔ انور عباس انور
اختصاریئے

نواز نثار اختلافات اور فارورڈ بلاک کی تیاریاں ۔۔ انور عباس انور

ایڈیٹراکتوبر 20, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ch-nisar article girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نواز شریف اور چودھر ی نثار میں ” لڑائی“ کب سے شروع ہے
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں کی جانب سے اپنے سابق باس نواز شریف کو اداروں سے محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔چودھری نثار علی خان نے اپنے سابق باس سے بغاوت کے لیے وہی طرز عمل اور انداز سیاست اختیار کیا ہے جو اس سے قبل غلام مصطفیٰ جتوئی اور ملک معراج خالد نے بے نظیر بھٹو شہید کی قیادت کے خلاف اپنایا تھا۔ بے نظیر بھٹو کے خلاف بغاوت کرنے والے ”انکلز چار کا ٹولہ “ کے نام سے مشہور ہوئے، ویسے تو مولانا کوثر نیازی ،پیر علی جان سرہندی ، حنیف رامے ملک غلام مصطفیٰ کھر،ڈاکٹر مبشر حسن سمیت متعدد اور نام بھی بے نظیر بھٹو شہید کے باغیوں میں شامل تھے ۔لیکن ان میں سے صرف ملک معراج خالد اورغلام مصطفیٰ جتوئی نگران وزیر اعظم کی حیثیت سے وزارت عظمیٰ کے منصب تک پہنچے ۔ باقی سب نے بے نظیر بھٹو کے سامنے سجدہ سہو کرکے دوبارہ پارٹی میں شمولیت کرنے میں عاقبت جانی ، جبکہ ممتاز بھٹو ابھی تک زخم چاٹ رہے ہیں۔چودھری نثار علی خاں اب مریم نواز شریف کے راستے میں تنہا کھڑے ہیں یا ان کے ساتھ بھی کچھ اور انکلز موجود ہیں؟ یہ راز ابھی تک راز ہی ہے ،کچھ حلقوں کا اصرار ہے کہ چودھری نثار علی خاں کو درپردہ چند ارکان اسمبلی نے اپنے تعاون اور حمایت کا یقین دلا رکھا ہے، کہاجاتا ہے کہ چودھری کو یقین دلانے والوں کے بارے میں نواز شریف اور شہباز شریف پوری طرح باخبر ہیں۔ اور نثار کو تعاون کا یقین دلانے والے ”رستم وسہراب“ نواز شریف کو بھی تسلیاں کروا رہے ہیں ، لیکن نواز شریف اور چودھر ی نثار کے درمیان پھنسے ارکان تیل دیکھو اور تیل کی دھار کے اصول پر کام کر رہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ جس کا پلہ بھاری ہوگایہ ارکان اس کادامن پکڑ لیں گے۔چودھری اور نواز شریف کے درمیان تعلقات مین خلیج کب پیدا ہوئی ؟ ہر کوئی اس لمحہ سے آگاہی چاہتا ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے درمیان خلیج اس وقت پیدا ہوئی جب چودھر ی نثار علی خاں جنرل پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کی بجائے سیدھا ملٹری ہسپتال لے گئے تھے ، اور اس صورتحال میں نثار نے اپنے سابق باس کو اندھیرے میں رکھا اسی گھڑی نثار نواز کے درمیان اعتماد کی دیوار میں دراڑ پڑ گئی تھی جس میں اضافہ ہوتا گیا، جن ارکان کابینہ پر خوشامدی ہونے کا الزام چودھری نثار لگاتے ہیں انہی ارکان نے چودھر ی نثار کی وفاداری پر انگلیاں اٹھائی تھیں ۔ ملک معراج خالد سے لیکر غلام مصطفیٰ جتوئی تک اور ملک غلام مصطفیٰ کھر سے شاہ محمود قریشی تک جس نے بھی اپنی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا انہیں ” سب کی خبر رکھنے والے ” خفیہ برادران“ کی اشیرباد حاصل تھی اور اب بھی نواز شریف یا ان کی دختر مریم نواز کی قیادت کو چیلنج کرنے والوں کو پس پردہ رہ کر کام کرنے والی قوتوں کی” تھپکی“ ملی ہوئی ہے، چودھر ی نثار علی خاں کو باور کروا دیا گیا تھا کہ نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکاہے، او ر یہ اب کبھی برسراقتدار نہیں آئے گا اور نہ ہی آنے دیا جائے گا۔کچھ حلقوں کا اصرار ہے کہ نثار علی خاں آئندہ کے وزیر اعظم پاکستان ہوں گے، یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ٹیکنوکریٹس کی قیادت کے لیے منتخب کر لیے جائیں یا جو بھی صورتحال بنے اس میں ان کا کلیدی کردار متعین ہوگا،اسلام آباد سے خبریں تو مل رہی ہیں کہ مسلم لیگ کے اندر سے ایک ” تگڑا فارورڈبلاک“ تشکیل دینے کی کوششیں فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،اگر پیپلز پارٹی نے انتخابی بل کی طرح مفاہمانہ تعاون جاری نہ رکھا تو فارورڈ بلاک کی تشکیل میں مصروف لوگوں کو مشکلات پیش آنے کے امکانات ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی باغی عائشہ گلالئی اور مسلم لیگ قائد اعظم کے باغی ارکان کے فارورڈ بلاک کی حمایت مسلم لیگ نواز کے لیے وبال جان بن جائے گی، کیونکہ ممکن ہے کہ مسلم لیگ نواز آنے والے دنوں میں چودھر ی نثار کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس انہیں نااہل قرار دینے کی درخواست جمع کروائے تو عائشہ گلالئی اور عطا محمد مانیکا ماڈل ان کے مقصد کے راستے کی دیوار بن جائے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقندیل قتل کیس : مفتی عبدالقوی چار روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Next Article قانون بدلنے سے تقدیر نہیں بدلتی : سرکشی / حفیظ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر عبادت بریلوی نے کیا دیکھا ؟ وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 11, 2026

جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 11, 2026

شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ

جولائی 11, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر عبادت بریلوی نے کیا دیکھا ؟ وجاہت مسعود کا کالم جولائی 11, 2026
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 11, 2026
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ جولائی 11, 2026
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم جولائی 10, 2026
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جولائی 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.