راول پنڈی : موٹر وے ٹول پلازہ پر پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون اور سینیئر اینکر عامر متین کی سابقہ اہلیہ فرح زہرہ کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ اس سال جنوری میں رونما ہونے والے واقعے کی ویڈیو دو روز قبل وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد پولیس حرکت میں آ گئی ۔
خاتون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد برطانیہ چلی گئی تھیں جہاں ان کے بھائی رہتے ہیں۔وہ کچھ عرصہ وہاں مقیم رہیں اور معاملہ ٹھنڈا ہو جانے کے بعد پاکستان واپس آ گئیں ۔ فرح کو جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا ۔ راول پنڈی پولیس کچھ دیر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گی ۔
فیس بک کمینٹ