Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 16, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس
  • سرینگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد بٹ»سقراط، بھگت سنگھ، بھٹو اور نیلسن مینڈیلا نے یو ٹرن کیوں نہ لیا ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )
ارشد بٹ

سقراط، بھگت سنگھ، بھٹو اور نیلسن مینڈیلا نے یو ٹرن کیوں نہ لیا ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )

رضی الدین رضینومبر 17, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
سقراط کے سر پر انسانی تاریخ کے بے وقوف اعظم کا تاج پہنایا جانا چاہے کہ وہ یو ٹرن کے عظیم فلسفہ سے بے بہرہ تھا۔ حاکموں کے جھوٹ کو سچ نہ کہا، نام نہاد منصفوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے سے باز نہ آیا۔ رات کے اندھیرےمیں جیل سے فرار ہونے سے انکار کر دیا۔ عجب چغد فلسفی تھا کہ زہر بھرا پیالہ ایک ہی گھونٹ میں پی کر موت کو گلے لگا لیا۔ یو ٹرن نہ لیا۔ علم، شعور اور سچائی سے دستبرداری اختیار نہ کی۔
نعوذوبااللہ حضرت امام حسین بھی موقعہ کی نزاکت کا ادراک نہ کر پائے۔ بیعت یزید سے انکار پر آل رسول کی شہادتوں کی قیمت ادا کرنا پڑی۔ فاسق و فاجر یزید کے جانب دست بیعت بڑھاتے۔ اپنی اور آل رسول کی زندگیوں کو محفوظ بناتے۔ عیش و عشرت کی زندگی گزارتے۔ مگر کیا کیا جانے ، کپتان نیازی کے یو ٹرن فارمولے پر عمل نہ کر پائے۔ آل رسول کے بچے، جوان، خواتین اور بوڑھے کلمہ حق بلند کرتے رہے اور سروں کا نذرانہ پیش کرتے رہے۔ کپتانی یو ٹرن کی عظمت ان سے دور رہی۔
بھگت سنگھ نے کیسی جہالت دکھائی، آزادی کے لئے خوامخواہ گورے حاکموں سے ٹکر لے بیٹھا۔ جوانی میں پھانسی چڑھ گیا۔ کپتان کے فارمولے پر عمل کرتا۔ یو ٹرن مارتا، موقعہ پرستی دکھاتا، گورے حاکموں کے سامنے سر تسلیم خم کرتا۔ خود بھی زندہ رہتا اور اپنے ساتھیوں کی زندگیاں بھی بچاتا۔ مگر آزادی اور انقلاب کے خمار نے انہیں زندگیوں سے محروم کر دیا۔ کاش بھگت سنگھ میں کپتان نیازی جیسی لیڈرانہ صلاحیتیں ہوتیں۔ وہ ہوش کے ناخن لیتا، اصول پسندی سے دور رہتا، یو ٹرن لے کر گوروں کی غلامی قبول کرتا۔  پھانسی پر لٹک کر زندگی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھتا۔
 ذوالفقار علی بھٹو بھی سقراطی جاہلانہ روش پر چل نکلا۔ امریکہ اور برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود موقعہ شناس نہ تھا۔ سیاست کی ابجد سے نا واقف، جرنیلوں کی حکومت کو چیلنج کر بیٹھا۔ کپتان نیازی اگر بھٹو کے مشیر ہوتے تو فوجی آمر ضیا کو نہ للکارنے کا سنہری مشورہ  دیتے۔ بھٹو صاحب خاموشی اختیار کریں۔ موقعہ کی نزاکت کو  جانیں۔ عوام، عوام اور جمہوریت، جمہوریت کا راگ الاپنے سے پرہیز  کریں۔ بھٹو صاحب میری بات سنیں یو ٹرن لینے والا ہی عظیم لیڈر ہوتا ہے۔ بڑا لیڈر ہونے کا ثبوت دیں، یو ٹرن لیں، جنرل ضیا کو سلیوٹ ماریں، جمہوریت تو آنی جانی جنس ہے۔ پھر عوام کا کیا اعتبار، کبھی کسی کے پیچھے تو کبھی کسی کے ساتھ۔، بھٹو صاحب ملک سے نکلیں اور باقی زندگی مغرب کی آزاد فضاوں میں بسر کریں۔ مگر کپتان نیازی کے سنہری قول کے مطابق بھٹو بڑا لیڈر نہ بن سکا کیونکہ وہ یو ٹرن لینے کا ماہر نہ تھا۔ جرنیلوں اور ججوں کا شکار بنا اور سولی پر چڑھ گیا۔
نیلسن مینڈیلا نے بھی ہوش و حواس سے کام نہ لیا۔ نہ عقل استعمال کی اور نہ حالات کو سمجھنے کی کوشش۔ خوامخواہ اصولوں پہ اڑ گیا۔ سفید فام نسل پرست ریاست اور گورے حاکموں کے خاتمے کا نعرہ لگا کر 27 سال جیل میں گزار دینا کہاں کی عقلمندی اور سیاست ہوئی۔ جوانی جیل کی سلاخوں کے پیچھے کاٹنے، بڑھاپے کی عمر میں جیل سے رہائی پانے کو کون عقلمندی سے تعبیر کرے گا۔ نیلسن مینڈیلا نہ جانے کس دنیا کا باشندہ تھا کہ اس تک کپتانی یو ٹرن فلسفہ کی ہوا تک نہ پہنچ پائی۔
بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے باپ کے تختہ دار چڑھائے جانے سے کوئی سبق حاصل نہ کیا۔ بچے پالتیں اور سکون سے زندگی بسر کرتیں۔ کبھی ضیا آمریت کے خلاف تحریک چلانے پر جیل  جانا پڑا، کبھی سولین صدر کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے نبرد آزما ہوتے ہوتے حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھتیں۔ فوجی آمروں کے خلاف جد وجہد کرنے کی عادت ترک نہ کی۔ بالاآخر جنرل مشرف کی آمریت کو للکارتے للکارتے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ ۔ کوئی بے نظیر کو سمجھاتا کہ جمہوریت کی بحالی، آئین اور قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور مقتدر قوتوں کی سیاسی معاملات میں مداخلت روکنے کے لئے ملک میں جھگڑا کھڑا کرنا کہاں کی دانشمندی ہے۔ کپتان نیازی کے یو ٹرن فلسفے پر عمل کرتیں۔ مقتدر قوتوں کی ہاں میں ہاں ملاتیں اور اقتدار کے مزے لوٹتیں۔
سقراط، بھگت سنگھ، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نیلسن مینڈیلا اور ان جیسے متعدد فلسفی، سیاسی راہنما، دانشور اور لکھاری کپتان کے یو ٹرن فلسفہ پر عمل پیرا نہ ہو کر لیڈرانہ عظمت کی بلندیوں کو چھونے سے قاصر رہے، اور زندگیوں سے محروم کر دئےگئے۔ بے مثال اور غیر معمولی قربانیوں سے تاریخ میں بلند مقام پانے والے کردار، کپتانی یو ٹرن فلسفے کے مطابق عظیم کہلانے کے مستحق نہیں۔
چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی موقعہ پرستی، مٹی پاؤ اور یو ٹرن سیاست کے چیمپئن مانے جاتے ہیں۔ فوجی آمروں کے کاسہ لیس اور مقتدر قوتوں کی کٹھ پتلیاں بن کر چوہدری برادران نے اعلی حکومتی مناصب کے مزے لوٹے۔ اب بڑی مہارت اور کامیابی سے کپتان نیازی نے چوہدری برادران کا کردار سنبھال لیا ہے۔ عوام یقین رکھیں کپتان نیازی چوہدری برادران کی موقعہ پرستانہ سیاست کو زندہ رکھنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں سے کام لیں گے۔ قوم کو کپتان نیازی کی صورت میں چوہدری برادران کا متبادل مبارک ہو۔
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگورا لیگل، کالا الیگل ۔۔ وسعت اللہ خان
Next Article معروف افسانہ نگار پروین عاطف انتقال کر گئیں
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت

نومبر 16, 2025

سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 15, 2025

صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 15, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت نومبر 16, 2025
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 15, 2025
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2025
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ نومبر 15, 2025
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس نومبر 15, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.