Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ:ویکسین نہ لگوانے پر دکانیں سیل اور جرمانوں پر تاجر نالاں
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ:ویکسین نہ لگوانے پر دکانیں سیل اور جرمانوں پر تاجر نالاں

ایڈیٹرجولائی 17, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arshad chauhdry
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں تاجروں نے شکایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرونا (کورونا) وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے دکان داروں پر بغیر کسی قانون سازی کے جرمانے اور دکانیں سیل کر رہی ہیں۔
حکومت پنجاب نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے سم کارڈز اور شناختی کارڈ بلاک کرنے اور سزاؤں کے لیے تجاویز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کو بھجوائی ہیں۔
این سی او سی نے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے قانون سازی کی سفارش کی ہے اور اسی سلسلے میں صوبائی حکومتوں سے قانون سازی کی اجازت کے لیے تجاویز طلب کی گئیں۔
پنجاب حکومت نے تجاویز تو بھجوا دیں لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی باقاعدہ قانون سازی نہیں ہوئی نہ ہی ابھی ایسا کوئی حکم نامہ جاری ہوا ہے۔
تاہم خانیوال میں دکان دار شکایت کر رہے ہیں کہ انتظامیہ نے اپنے طور پر ویکسین نہ لگوانے والے تاجروں کی دکانیں اور سٹورز سیل کرنا شروع کردیے ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے کبیروالا اور عبدالحکیم شہروں میں کرونا ویکسینینشن نہ ہونے پر 12 سے زائد سٹور اور دکانیں سیل کر کے ان کے مالکان پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
عبدالحکیم میں الفتح سٹور کے مالک محمد عدنان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ انہوں نے جمعرات کی صبح سٹور کھولا تو مقامی انتظامیہ کے اہلکار آگئے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین لگوانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1166 پر میسج کیا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے ویکسین کی پہلی ڈوز نہیں لگوائی، جس پر انتظامیہ نے ان کا سٹور سیل کردیا اور کھلوانے کے 10 ہزار جرمانہ وصول کیا۔
عدنان نے بتایا کہ اسی طرح دیگر کئی سٹورز اور دکانوں کو اسی بنیاد پر سیل کیا گیا اور جرمانے وصول کرنے کے بعد کھولاگیا۔
انہوں نے کہا: ’یہ بات درست ہے ہمیں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے خود اپنی حفاظت کرنی چاہیے لیکن وقت نہ ملنے پر اگر ویکسین کرانے میں تاخیر ہوتی ہے تو اس پر بغیر قانون کے سٹور سیل نہیں کرنا چاہیے۔‘
ان کا دعویٰ تھا کہ ’اس معاملے کو بھی انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ کارروائی بھی ان کے خلاف ہو رہی ہے جن سے انتظامی افسران یا اہلکاروں کی کوئی مخالفت ہوتی ہے۔‘
دوسری جانب کبیر والا کے ایک تاجر مجید احمد نے بتایا کہ ان کی پرچون کی دوکان ہے، جہاں انتظامیہ کے اہلکار آئے اور ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ مانگا، تاہم جب ان کو معلوم ہوا کہ مجید احمد نے ویکسین نہیں لگوائی تو دکان سیل کر کے 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا جس کے بعد دکان کھولنے کی اجازت دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’انتظامیہ کے پاس ویکسین تو نہیں تھی پر پولیس اہلکار ضرور ساتھ تھے جو زبردستی دکان بند کرکے سیل کرنے میں مدد کررہے ہیں۔ یہ رویہ نامناسب ہے۔‘
اس معاملے پر بات کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان بھٹی سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا جواب موصول نہیں ہوا۔
تاہم جب محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان محمد حماد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے این سی اوسی کو کورونا ویکسین نہ لگوانے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سزا وجرمانوں کی قانون سازی کے لیے تجاویز بھجوا دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجاویز میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم کارڈز اور شناختی کارڈ بلاک کرنا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تاجروں کو جرمانے اور سٹورز سیل کرنے کے لیے قانون سازی کی بھی سفارش کی ہے لیکن ابھی تک ایسا قانون نہیں بنا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور ویکسین کے بغیر شادی ہالوں، ہوٹلز یا دفاتر میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت عوامی مقامات پر ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کو داخلے کی اجازت نہیں اور اس پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
(بشکریہ: انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:ویتنام اور افغانستان کا جڑواں پن
Next Article آزاد کشمیر میں آصفہ کا جوشیلا انداز، کارکنوں سے نعرے بھی لگوائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.