Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
  • ’کھلے مین ہول میں رات کو ہرگز مت گریں‘ ( شہلا رضا اور ان کے بچوں کی کہانی ) : وسعت اللہ خان کا کالم
  • ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • خاک صحرا پہ لکیریں اور اختلافی نوٹ : وجاہت مسعود کا کالم
  • کیا سب ٹھیک چل رہا ہے ؟ ۔۔ مظہر عباس کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»صحافی شاہ محمود قریشی سے کیوں الجھے؟۔۔ارشد چوہدری
ارشد چوہدری

صحافی شاہ محمود قریشی سے کیوں الجھے؟۔۔ارشد چوہدری

رضی الدین رضیجولائی 26, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah mehmood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے وعدے، متنازع سیکرٹریٹ اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر ہفتے کو صحافی وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الجھ پڑے، جس پر سینیئر پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔
شاہ محمود قریشی کے آبائی شہر ملتان کے سرکٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں شریک صحافی سرفراز انصاری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ صحافیوں نے شاہ محمود قریشی سے ترقیاتی کام نہ ہونے کا گلہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی نے الگ صوبے کا وعدہ پورا نہیں کیا جبکہ جو سیکریٹریٹ بنایا، وہ بھی متنازع ہے۔
سرفراز انصاری کے مطابق صحافیوں کا موقف تھا کہ ‘پہلے کہا گیا کہ سیکریٹریٹ بہاولپور میں ہوگا لیکن انتظامیہ نے ملتان میں ہی بورڈز لگا دیے۔ دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کہتے ہیں کہ سیکریٹریٹ بہاولپور میں ہے جبکہ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں کیمپ آفس بنے ہیں، اسے واضح کیا جائے۔’
سرفراز انصاری نے مزید بتایا کہ صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالات پر شاہ محمود قریشی دفاعی پوزیشن میں آگئے اور کہا: ‘صحافیوں کا کام بحث کرنا نہیں صرف سوال کرنا ہے۔’
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ملتان اور بہاولپور دونوں شہروں میں سیکریٹریٹ ہیں۔دوسرا یہ کہ الگ صوبہ بنانے کے لیے اسمبلیوں میں دوتہائی اکثریت نہ ہونے پر صوبے کا قیام ممکن نہیں اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر ہم جانیں اور حلقوں کے عوام جانیں، صحافیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔’یہ سن کر صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ اگر یہ مسائل درپیش ہیں تو عوام سے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر معافی مانگیں۔
تاہم شاہ محمود قریشی اس شور شرابے میں اٹھ کر چلے گئے۔
کیا صحافی سوال کی بجائے بحث کا حق رکھتے ہیں؟
اس سوال کے حوالے سے سینیئر صحافی رضی الدین رضی نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ‘صحافیوں کو جب بھی کوئی شخصیت پریس کانفرنس کے لیے مدعو کرتی ہے تو انہیں پہلے غور سے موقف سننا چاہیے اور اس کے بعد اگر خبر نکالنے کے لیے سوال ذہن میں آئیں تو وہ ایک ایک کر کے پوچھ سکتے ہیں۔سوالات کے علاوہ بحث کرنے کی صحافتی اقدار میں گنجائش نہیں۔’
انہوں نے مزید کہا کہ ‘سرکٹ ہاؤس میں جس طرح صحافیوں نے بلاوجہ کے ایشوز پر بحث شروع کی، ایسا لگ رہا تھا جیسے انہیں عوام سے زیادہ شاہ محمود قریشی پر غصہ ہو۔ اس واقعے میں مسئلہ تو کوئی حل نہیں ہوگا لیکن صحافتی اصولوں کو ضرور ضرب پہنچی ہے۔’
رضی الدین رضی کا مزید کہنا تھا کہ ‘صحافی ہر قسم کے ایشوز پر خبریں دے سکتے ہیں، ان کو حل کرنا یا نہ کرنا حکومتی شخصیات کی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اگر وہ لوگوں کو خوش کریں گے تو ووٹ ملیں گی ورنہ لوگ مسترد کردیں گے اور سینیئر سیاستدان بہتر جانتے ہیں کہ انہوں نے سیاست کیسے کرنی ہے۔’
وزیر خارجہ نے اور کیا کہا؟
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران اس خدشے کا اظہار کیا کہ بھارت، پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں شامل کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر یہ کوشش کامیاب ہوئی تو اس کے ملکی معیشت پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے، تاہم ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ ‘کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کو 5 اگست کو ایک سال مکمل ہوجائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پیر کو پاکستان آرہے ہیں، ان کے سامنے کشمیر کا مقدمہ رکھیں گے۔’
شاہ محمود نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے دوران بھی کشمیریوں کے لیے نرمی نہیں کی گئی جبکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومت 10 سال برسراقتدار رہیں۔ اگر نیب قوانین میں خامیاں تھیں تو درست کیوں نہیں کی گئیں؟ اب وہ نیب قوانین میں ترمیم کے لیے ہم سے توقع کر رہے ہیں اور ہم بھی تیار ہیں۔’
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ نیب سمیت دیگر قوانین میں ترمیم کے لیے 24 رکنی کمیٹی کا اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں ہوگا۔

(بشکریہ: انڈپینڈنٹ اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی حکومت کے دو سال : کھچڑی کیا پک رہی ہے ؟ ۔۔ شوکت اشفاق
Next Article آمنہ مفتی کا کالم: مبینہ اغوا، مصدقہ اغوا
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 4, 2025

کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم

دسمبر 4, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی

دسمبر 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 4, 2025
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم دسمبر 4, 2025
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی دسمبر 4, 2025
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم دسمبر 4, 2025
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری دسمبر 3, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.