ملتان : نام ور شاعر ، نقاد ، ماہر اقبالیات اور دانشور ڈاکٹر اسلم انصاری کی وفات کے بعد ان کے فن اور شخصیت پر پہلی کتاب ’ اردو ادب کا عرفان اور فکر و نظر کا عنوان ۔۔ ڈاکٹر اسلم انصاری ( مرحوم ) ‘ شائع ہو گئی ہے َ ۔ گردوپیش پبلی کیشنز کے زیر اہتمام شائع ہونے والی یہ سال 2025 کی پہلی کتاب ہے ۔ اس سے پہلے ڈاکٹر اسلم انصاری کی زندگی میں بھی ان کے بارے میں کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں ڈاکٹر انوار احمد کی کتاب قابل ذکر ہے ۔ کتاب کے مصنف نام ور نقاد اور محقق ڈاکٹر مختار ظفر ہیں ۔ کتاب کا پیش لفظ نام ور نقاد اور محقق ڈاکٹر اے بی اشرف نے تحریر کیا ہے ۔ ان کے بقول ’’ یہ تالیف ڈاکٹر اسلم انصاری ڈاکٹر اسلم انصاری کی شعری اور نثری تخلیقات کی تفہیم کے لیے بہت اہم اور مفید کتاب ثابت ہو گی بلکہ خود ڈاکٹر مختار ظفر کے تحقیقی ، تنقیدی اور تالیفی کارناموں کو اجاگر کرنے کا باعث بنے گی ‘‘
اس کتاب کے پہلے حصے میں ڈاکٹر اسلم انصاری کی قلمی کاوشوں اور شخصیت پر ڈاکٹر مختار ظفر کے مضامین ہیں جب کہ دوسرا حصہ ڈاکٹر مختار صاحب کے بارے میں ڈاکٹر اسلم انصاری صاحب کے مضامین پر مشتمل ہے ۔
کتاب کا فلیپ ڈاکٹر انوار احمد نے تحریر کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ’’ ہماری درس گاہوں میں اسلم انصاری فہمی کا جو باب کھل گیا ہے یہ اس کی پہلی نصابی کتاب ہو گی ‘‘ ۔ کتاب کے ناشر رضی الدین رضی نے لکھا ہے کہا انصاری صاحب اس شہر کی دنیا بھر میں پہچان تھے ۔ گردو پیش پبلی کیشنز کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم ان کی یاد میں پہلی کتاب شائع کر رہے ہیں ۔ بہت خوبصورت اور دیدہ زیب سرور ق کے ساتھ شائع ہونے والی اس کتاب کی قیمت ایک ہزار روپے ہے ۔کتاب حاصل کرنے کےلیے اس نمبر پر رابطہ کیجئے
03186780423
فیس بک کمینٹ